US DOJ-Adani Group: امریکی محکمۂ انصاف کا اعتراف، گوتم اڈانی کے خلاف مقدمہ کبھی قائم ہی نہیں ہونا چاہیے تھا، مقدمے کی قانونی حیثیت کمزور قرار
محکمۂ انصاف نے مقدمہ ختم کرنے کی متعدد وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی بنیادی نوعیت مکمل طور پر غیر ملکی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ فردِ جرم کے ابتدائی دو صفحات ہی اس حقیقت کو واضح کر دیتے ہیں، کیونکہ اس میں بھارتی شہریوں، بھارتی سرکاری اداروں، بھارت میں ہونے والے معاہدوں اور بھارت میں فراہم کی جانے والی بجلی سے متعلق الزامات شامل تھے۔ محکمۂ انصاف کے مطابق بھارت نے 2026 میں ان الزامات کے بیشتر پہلوؤں کی جانچ کر لی تھی اور اپنی رپورٹوں اور فیصلوں میں کسی قابلِ کارروائی بدعنوانی کا سراغ نہیں ملا تھا۔
US DOJ Urges Permanent Dismissal Of Adani Case: امریکی محکمہ انصاف کی عدالت سے درخواست، ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے گوتم اڈانی کے خلاف مقدمہ
امریکی محکمہ انصاف نے عدالت سے درخواست کی کہ مقدمہ فوری طور پر مستقل بنیادوں پر ختم کیا جائے، کیونکہ مزید عدالتی کارروائی سے صرف ان ملزمان کی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوگا جن کے خلاف خود حکومت بھی اب مقدمہ چلانے کو درست نہیں سمجھتی۔
Adani & IHC Project: اوڈیشہ عالمی ایلومینیم سپلائی چین کا اہم مرکز بننے کی جانب گامزن، اڈانی گروپ اور آئی ایچ سی اوڈیشہ میں قائم کریں گے 11.5 ارب ڈالر کا ایلومینیم منصوبہ
اعلان کے مطابق یہ منصوبہ اوڈیشہ کی تاریخ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی سب سے بڑی تجویز ہوگا، جبکہ دھات سازی کے شعبے میں یہ بھارت کا اب تک کا سب سے بڑا ایف ڈی آئی منصوبہ بھی تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 66 ہزار کروڑ روپے اور دوسرے مرحلے میں 44 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔
Speaking at the event, Karan Adani, Managing Director of Adani Ports and Special Economic Zone Limited: اڈیشہ میں 1.08 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری، بھارت کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی: کرن اڈانی
کرن اڈانی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے "وکست بھارت 2047" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اس نوعیت کے بڑے صنعتی منصوبے نہایت اہم ہیں۔ ان کے مطابق ترقی یافتہ بھارت کے لیے ترقی یافتہ اڈیشہ ناگزیر ہے،
Adani Airports: اڈانی ایئرپورٹس کا پانچ ریاستوں میں 655 ایکڑ سے زائد رقبے پر مربوط ’’ایئرپورٹ سٹی‘‘ منصوبے کا اعلان، 20 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری
پہلے مرحلے میں 20 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ممبئی، نوی ممبئی، احمد آباد، لکھنؤ، جے پور اور گوہاٹی میں ہوٹل، تجارتی مراکز، تفریحی اور کاروباری سہولیات پر مشتمل جدید شہری مراکزبھی قائم کیے جائیں گے
Gautam Adani Launches Vande Bharatam: گوتم اڈانی نے ’وندے بھارتم‘ مہم کا کیاآغاز ، ملک بھر کے اختراع کاروں اور کاروباری صلاحیتوں کو ملے گا قومی پلیٹ فارم
گوتَم اڈانی نے کہا:"اگر میں یہ کر سکتا ہوں تو ہر بھارتی کر سکتا ہے۔ انہیں صرف ایک موقع اور ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔"ملک کی تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، 800 سے زائد اضلاع اور دنیا بھر میں موجود بھارتی برادری تک رسائی کے ساتھ وندے بھارتم کو بھارت میں اختراع اور کاروباری صلاحیتوں کی تلاش کا ایک وسیع ترین پلیٹ فارم بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام کے لیے درخواستیں 24 جون سے شروع ہو چکی ہیں۔
Adani AGM 2026: اے آئی سے ڈیٹا سینٹر تک، گوتم اڈانی نے بتایا بھارت کے انفراسٹرکچر کا مستقبل
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اڈانی اے جی ایم 2026 کے دوران مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیٹا سینٹرز، توانائی، ہوائی اڈوں اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گروپ نے مالی سال 2025-26 کے دوران 1.5 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے اور آئندہ پانچ برسوں میں 45 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
Adani Group AGM 2026: گوتم اڈانی نے گروپ کی کامیابیوں اور مستقبل کے وژن پر روشنی ڈالی
گوتم اڈانی نے سالانہ جنرل میٹنگ (AGM 2026) سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال کے دوران گروپ کی پیش رفت، اہم سنگ میلوں اور نمایاں کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
Jeet Adani Inaugurates Mundra International Airport: جیت اڈانی نے مندرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کیا افتتاح، کہا- بہتر فضائی رابطے سے سیاحت اور کاروبار کو ملے گی نئی رفتار
افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیت اڈانی نے کہا کہ اڈانی گروپ ملک کے ایوی ایشن سیکٹر میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب حکومت 11 نئے ہوائی اڈوں کی نجی شعبے کے لیے بولی کا عمل شروع کرے گی تو اڈانی گروپ اس میں بھرپور حصہ لے گا۔انہوں نے کہا، ’’ہم یہ طے نہیں کر رہے کہ 11 میں سے کتنے ہوائی اڈے حاصل کریں گے، ‘‘
Adani’s Ambuja Cements joins UK-based Leilac: امبوجا سیمنٹس اور لیلاک کے درمیان شراکت داری، کم کاربن سیمنٹ کی تیاری کے لیے جدید منصوبے کا آغاز
یہ منصوبہ گجرات کے ضلع کچھ کے سانگھی پورم میں واقع امبوجا سیمنٹس کے سانگھی پلانٹ میں قائم کیا جائے گا۔ اس شراکت داری کے تحت لیلاک کی جدید کاربن کیپچر اور ہائبرڈ الیکٹرک ہیٹنگ ٹیکنالوجی کا عملی جائزہ لیا جائے گا۔





