Bharat Express DD Free Dish

Adani Group

ہندوستان کے 80ویں یومِ آزادی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اڈانی نے کہا کہ یہ موقع ملک کی کامیابیوں کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ہر نسل کی ذمہ داریوں پر غور کرنے کا بھی ہے۔ انہوں نے آزادی کی صد سالہ تقریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تاریخ صرف اس بات کو یاد نہیں رکھے گی کہ ہندوستان نے کتنا انفراسٹرکچر تعمیر کیا، بلکہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ملک نے کتنے مواقع پیدا کیے، کتنی برادریوں کو مضبوط کیا اور کتنی امیدیں پیدا کیں۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا ’’اس مشکل دور میں سچائی، انصاف اور قانون کی حکمرانی پر ہمارا اعتماد اٹل رہا۔میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہم پر، نظام پر اور بھارت کی انصاف فراہم کرنے کی صلاحیت پر کبھی اپنا اعتماد نہیں کھویا۔‘‘

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ وہ عاجزی اور عدالتی عمل کے تئیں گہرے احترام کے ساتھ اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل دور کے دوران سچائی، انصاف اور قانون کی حکمرانی پر ان کا اعتماد کبھی متزلزل نہیں ہوا۔گوتم اڈانی نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا،

گوتم اڈانی اور دیگر افراد پر بھارت میں شمسی توانائی کے معاہدوں سے متعلق مبینہ رشوت خوری کی اسکیم میں ملوث ہونے اور امریکی سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ تاہم، رواں سال مئی میں امریکی محکمہ انصاف (DoJ) نے عدالت سے ان الزامات کو خارج کرنے کی درخواست کی تھی۔

ملک بھر میں نچلی سطح پر اختراع اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے شروع کیے گئے ’وندے بھارتَم‘ اقدام نے 26 ہزار سے زائد درخواستوں میں سے اپنے پہلے گروپ کا انتخاب کر لیا ہے۔ یہ پہل اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے شروع کی ہے، جس کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں موجود باصلاحیت اختراع کاروں کو رہنمائی، صنعت سے رابطے اور نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اڈانی فاؤنڈیشن کا ماننا ہے کہ ہنرمندی کی ترقی نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے اعتماد اور خود انحصاری کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ مقامی نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمندی کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی سمت میں اڈانی فاؤنڈیشن مسلسل کام کر رہا ہے۔

اڈانی فاؤنڈیشن نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے ملبوسات کا عطیہ کیا ہے جس میں  ڈھائی ہزار سے زائد ملازمین نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے کپڑے عطیہ کیے۔ 31.5 لاکھ صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اڈانی یونیورسٹی میں بی ٹیک اور انٹیگریٹڈ پروگرام کے نئے طلبہ کے لیے ’انڈکشن پروگرام 2026‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے نامور ماہرینِ تعلیم اور صنعتی شعبے کی ممتاز شخصیات نے طلبہ کو اختراع (انوویشن)، قیادت اور مستقبل کی مہارتوں سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔

اڈانی پورٹس کے بین الاقوامی بندرگاہی کاروبار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس شعبے کی آمدنی 80 فیصد بڑھ کر 1,747 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جبکہ EBITDA میں 256 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 730 کروڑ روپے رہا۔کمپنی کے مطابق یہ ترقی بنیادی طور پر آسٹریلیا اور کولمبو میں بہتر کارکردگی کی بدولت ممکن ہوئی، جو اس کے بین الاقوامی پورٹ فولیو کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔

اڈانی گروپ کی کمپنی امبوجا سیمنٹس لمیٹڈ نے مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی (30 جون 2026 کو ختم ہونے والی سہ ماہی) کے نتائج جاری کرتے ہوئے مضبوط مالی اور آپریشنل کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔