Bharat Express DD Free Dish

Adani Group

اڈانی ٹوٹل گیس لمیٹڈ (اے ٹی جی ایل) نے مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی کے نتائج جاری کرتے ہوئے مضبوط مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اکتوبر سے دسمبر 2025 کی مدت میں کمپنی کا خالص منافع سالانہ بنیاد پر 11 فیصد بڑھ کر 159 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں یہ منافع 142.38 کروڑ روپے تھا۔

اڈانی انرجی سلوشنز لمیٹڈ (اے ای ایس ایل) نے مالی سال 26 کی تیسری سہ ماہی میں مضبوط مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کمپنی نے جمعرات کو اکتوبر تا دسمبر کی مدت کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران ایڈجسٹڈ ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی) سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافے کے ساتھ 574 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مہاراشٹر میں مجوزہ سرمایہ کاری بڑے پیمانے پر شہری تبدیلی اور اگلی نسل کے انفراسٹرکچر منصوبوں پر مرکوز ہے۔ ان میں دھاروی کی تعمیر نو شامل ہے، جو بھارت کے سب سے پیچیدہ شہری تجدید کے منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد ایشیا کے سب سے بڑے غیر رسمی بستی کو ایک منصوبہ بند اور معاشی طور پر متحرک علاقے میں تبدیل کرنا ہے۔

اڈانی پاور لمیٹڈ ریاست اتر پردیش کے ضلع مرزاپور میں 1600 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگا رہا ہے۔ اس منصوبے کے لیے ریگولیٹری کمیشن نے تھرمل پروجیکٹ کے پاور سپلائی ایگریمنٹ کی منظوری دی ہے، جس کے بعد آڈانی گروپ کے 1500 میگاواٹ کے پلانٹ سے اتر پردیش کو آئندہ 25 سال تک سستی بجلی ملنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

مکر سنکرانتی کے موقع پر اڈانی الیکٹرسٹی نے بدھ کے روز ممبئی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کے قریب پتنگ نہ اُڑائیں، کیونکہ یہ عمل انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی تہوار کو محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔

اتر پردیش کی اہم ترین گنگا ایکسپریس وے پروجیکٹ میں ٹول آپریشن کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بدایوں ضلع میں کلومیٹر 146 پر قائم ٹول بوتھ کا ٹرائل آج کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ یہ ٹول بوتھ اڈانی انٹرپرائزز کے زیرِ اہتمام بنایا گیا ہے اور جدید اور اسمارٹ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ ان کا گروپ بھوٹان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو آئندہ بھی مزید وسعت اور مضبوطی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھوٹان کے ساتھ قائم یہ شراکت داری استحکام، باہمی اعتماد، ماحول کے تحفظ اور طویل مدتی فوائد پر مبنی ہے۔ گوتم اڈانی نے ہمالیائی ملک بھوٹان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں جاری تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے نئے سال 2026 کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے بھارت کی ترقی اور خود کفالت کے عزم کو دہرایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) اور انسٹاگرام پر ایک خصوصی پیغام اور ویڈیو شیئر کی، جس میں اڈانی گروپ کے مختلف منصوبوں اور ملک کے لیے ان کی وابستگی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

کیو سی ایف آئی کی جانب سے یہ اعزاز اڈانی گروپ کے معیار میں مسلسل بہتری، مسلسل اختراع اور کام کی جگہ پر عمدگی کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے، ساتھ ہی بھارت میں کوالٹی موومنٹ کی فعال حمایت کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

اڈانی گروپ کے زیر انتظام نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (این ایم آئی اے ایل) نے اعلان کیا ہے کہ ہوائی اڈے کے کمرشل آپریشنز کے آغاز کے ساتھ ہی مسافروں کو مفت تیز رفتار وائی فائی اور ڈیجیٹل فرسٹ مسافر مواصلاتی نظام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔