Kejriwal will win Delhi: کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوہان کا دعویٰ، دہلی اسمبلی انتخابات میں کجریوال کی ہوگی جیت
دہلی کانگریس مسلسل عام آدمی پارٹی اور اروند کجریوال پر حملہ کر رہی ہے۔ اروند کجریوال نئی دہلی سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ یہاں سے کانگریس نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت کو میدان میں اتارا ہے۔
وزیراعلیٰ آتشی نے کیا بڑا دعویٰ- کانگریس کے امیدواروں کی فنڈنگ کررہی ہے بی جے پی، اجے ماکن پر 24 گھنٹے کے اندر کارروائی کا مطالبہ
دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو ہرانے اور بی جے پی کو جتانے کے لئے کانگریس نے سمجھوتہ کرلیا ہے۔ اگرایسا نہیں ہے تو کانگریس 24 گھنٹے میں اجے ماکن کے خلاف کانگریس کارروائی کرے۔
AAP vs Congress: عام آدمی پارٹی اور کانگریس میں تکرار! کانگریس کے خلاف کیجریوال نے کھولا مورچہ، انڈیا الائنس سے کانگریس کو باہرکرانے کا بنایا پلان
انڈیا الائنس کی ان دونوں پارٹیوں کے درمیان تکرار بڑھتی جارہی ہے۔ عام آدمی پارٹی انڈیا الائنس سے کانگریس کو باہر کرنے پر دوسری پارٹیوں سے بات چیت کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ کانگریس بی جے پی کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے۔
Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں 400یونٹ مفت بجلی اور خواتین کیلئے ہر ماہ 3000 روپئے کا اعلان کرسکتی ہے کانگریس،انتخابی منشور پر کام جاری
دیویندر یادو نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دونوں ہی دہلی کے عوام کو جھوٹے وعدوں سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بار دہلی کے لوگ ان کے جال میں نہیں آئیں گے۔
AAP leader and ex-minister Rajendra Pal Gautam joins Congress: ہریا نہ میں اتحاد پر بات چیت ، دہلی میں عام آدمی پارٹی کو لگا جھٹکا ، ایم ایل اے راجندر گوتم کانگریس میں شامل
ذرائع کے مطابق کئی لیڈرآج کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی کی رکنیت لے لی ہے۔ راجندر پال گوتم بھی اس میں شامل ہیں۔ ہریانہ انتخابات سے پہلے پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا بھی آج کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔
AAP PAC Meeting: کیا پوری طرح سے ختم ہوجائے گا انڈیا اتحاد،سیٹوں کی تقسیم میں ہورہی دیری پر عام آدمی پارٹی کانگریس سے ہوگئی ناراض
یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے پہلے کہا تھا کہ دہلی، پنجاب، ہریانہ اور گوا میں سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہلی اور پنجاب میں سیٹ شیئرنگ پر بحث ٹھپ ہے۔ پنجاب میں وزیر اعلی بھگونت مان نے خود اعلان کیا کہ پارٹی ریاست میں اکیلے الیکشن لڑے گی۔
AAP Vs Congress: اروند کیجریوال کے بیان پر کانگریس برہم، پون کھیڑا نے دیاکھلی بحث کا چیلنج، کہا- شیلا دکشٹ حکومت سے موازنہ کریں دہلی کے وزیراعلیٰ
کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے کیجریوال کے بیان کو چیلنج کیا ہے۔ پون کھیڑا نے کہا کہ اروند کیجریوال کو اپنی حکومت کی کارکردگی کا موازنہ سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت سے کرنا چاہیے۔