Bharat Express

2024 Election

بی جے پی نے یہاں سے نرمل ساہا کو ٹکٹ دیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نرمل ساہا کے لیے انتخابی ریلی سے خطاب کیا ہے۔ بی جے پی یہاں ہندو ووٹوں کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اور اسے امید ہے کہ اگر مسلم ووٹ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان تقسیم ہوتے ہیں تو اسے اس کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ 5 سال تک شہزادے اڈانی-امبانی کو پھولوں کا ہار پہناتے تھے، لیکن جب سے انتخابات شروع ہوئے، انہوں نے نام لینا چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے کے تحت تمام 93 سیٹوں پر  قریب 61 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ اس کے بعد بھی ووٹ ڈالے گئے ہیں ،جس کی وجہ سے فائنل پولنگ فیصد آنا ابھی باقی ہے۔ البتہ گزشتہ دو مرحلوں کے مقابلے میں اس بار ووٹنگ کی شرح میں کچھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے پی ایم مودی اور بی جے پی پر شدید حملہ کیاہے۔ سونیا گاندھی نے الزام لگایا کہ سماج کے لوگوں کو ملک کے کونے کونے میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ انڈیااتحاد خود غرضی کا اتحاد ہے۔ وہ بیانات جو ہندوستان کے دشمنوں کو خوش کرتے ہیں، ملک میں انتشار کی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی خود غرضی کی وجہ سے مسلسل ایسے متنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جھانجھر پور میں 7 مئی کو ووٹنگ ہے۔ این ڈی اے سے جے ڈی یو کے امیدوار موجودہ ایم پی رام پریت منڈل ہیں اورانڈیا الائنس سے وی آئی پی پارٹی کے امیدوار سمن مہاسٹھ ہیں۔ سمن مہاسٹھ بی جے پی کی ایم ایل سی رہ چکی ہیں۔

ہندوستانی سیاست سے واقف لوگوں کے لیے رائے بریلی ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ چونکہ اس حلقے کی نمائندگی گاندھی خاندان نسلوں سے کرتا رہا ہے، اس لیے رائے بریلی میں جیتنا اکثر قومی قیادت کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ جن مبینہ ملزمین کی تصویروں اور ویڈیو گرافی کی بنیاد پر شناخت کی گئی ہے، ان میں ٹی یامن سنگھ، حیدرآباد پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑنے والی کومپیلا مادھوی لتا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر کشن ریڈی اور ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایس پی سے استعفیٰ دینے کے بعد سوامی پرساد موریہ نے اپنی الگ پارٹی بنائی ہے، جس کا نام راشٹریہ شوشیت سماج پارٹی ہے۔ اس پارٹی نے یوپی میں لوک سبھا انتخابات کے لیے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

احمد پٹیل کی بیٹی ممتاز پٹیل نے بھی بھروچ لوک سبھا سیٹ کو لے کر اپنا ردعمل دیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ بھروچ سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑنا چاہتی ہیں لیکن ٹکٹ نہیں ملا۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ سیٹ انڈیا الائنس کے تحت عام آدمی پارٹی کو دی گئی تھی۔