Bharat Express

18th Lok Sabha

ایس پی لیڈر اعظم خان کو اپنا سیاسی گرو بتاتے ہوئے روچی ویرا نے کہا کہ انہوں نے سیاست کی خوبیاں اعظم خان سے سیکھی ہیں۔

اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل آسام کی دھوبری لوک سبھا سیٹ پر کانگریس ایم ایل اے رقیب الحسین اور آسام گنا پریشد (اے جی پی) کے جبید اسلام سے مقابلہ کر رہے تھے۔

جموں کشمیر کی بارہمولہ پارلیمانی نشست پرمقابلہ کافی زبردست ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے،جہاں عمرعبداللہ کیلئے راہیں بہت مشکل ہوتی چلی جارہی ہیں اور ان کی راہ میں کوئی اور نہیں بلکہ انجینئر رشید ہیں جو قریب تین گھنٹے کے ووٹوں کی گنتی میں وہ پچاس ہزار سے زائد ووٹوں سے  آگے چل رہے ہیں ۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم بہار میں 25 سے زیادہ سیٹیں لائیں گے۔ ہمارا پول عوام کا پول ہے۔ عوام نے ہمیں 295 سیٹیں دی ہیں۔ بہار میں ہمارا ووٹ 14 سے 16 فیصد بڑھ گیا ہے۔

راہل گاندھی کے لیے یہ راحت کی بات ہے کہ تمام ایگزٹ پول انھیں وایناڈ سے جیتتے ہوئے دکھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایگزٹ پول کے مطابق راہل گاندھی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے بھی جیت رہے ہیں۔ سونیا گاندھی 2019 میں رائے بریلی سے منتخب ہوئی تھیں۔

اکھلیش یادو نے لکھا، 'اپوزیشن نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ بی جے پی میڈیا بی جے پی کو 300 سے آگے دکھائے گا،

بھارت ایکسپریس آپ کو ملک میں سب سے بڑے سیمپل سائز کے ساتھ ایگزٹ پول دکھا رہی ہے۔ ملک کے کونے کونے میں پہنچ کر بھارت ایکسپریس اور روڈ میپ ٹو ون نے عوام کی نبض کو محسوس کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ اس بار عوام نے کس کو اپنا آشیرواد دیا ہے؟

ملکارجن نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں سب لیڈران سے بات کرکے یہ اندازہ ہوا کہ انڈیا الائنس کو 295  سے زیادہ سیٹیں ملنے والی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سچائی کیلئے کانگریس پارٹی ایگزٹ پول کے بحث میں حصہ لے گی۔

گورکھپور میں ووٹنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر ایم پی روی کشن نے کہا کہ تاریخی ووٹنگ ہوگی، اور مہادیو ووٹنگ فیصد میں بہت زیادہ اضافہ کریں گے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے انتخابی تشدد کی ویڈیو میں کچھ پولیس اہلکار بھیڑ کے پیچھے بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران کچھ لوگوں نے قریبی تالاب میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس اہلکار ہاتھوں میں لاٹھیاں لیے بھیڑ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔