Bharat Express

Engineer Rashid on lead: انجینئر رشید اکیلے عمر عبداللہ اور سجاد غنی لون پر بھاری پڑگئے،پچاس ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے

جموں کشمیر کی بارہمولہ پارلیمانی نشست پرمقابلہ کافی زبردست ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے،جہاں عمرعبداللہ کیلئے راہیں بہت مشکل ہوتی چلی جارہی ہیں اور ان کی راہ میں کوئی اور نہیں بلکہ انجینئر رشید ہیں جو قریب تین گھنٹے کے ووٹوں کی گنتی میں وہ پچاس ہزار سے زائد ووٹوں سے  آگے چل رہے ہیں ۔

جموں کشمیر کی بارہمولہ پارلیمانی نشست پرمقابلہ کافی زبردست ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے،جہاں عمرعبداللہ کیلئے راہیں بہت مشکل ہوتی چلی جارہی ہیں اور ان کی راہ میں کوئی اور نہیں بلکہ انجینئر رشید ہیں جو قریب تین گھنٹے کے ووٹوں کی گنتی میں وہ پچاس ہزار سے زائد ووٹوں سے  آگے چل رہے ہیں ۔  بارہمولہ نشست پر سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ، پیپلز کانفرنس (پی سی) کے صدر اور سابق وزیر سجاد غنی لون اور محروس سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید سمت 22 امیداروں کے مابین مقابلہ تھا، جس میں سب پر انجینئر رشید  بھاری پڑتے نظرآرہے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دئے گئے اعداد وشمار کے مطابق عبدالرشید شیخ ایک لاکھ 17 ہزار 377 ووٹوں کے ساتھ  ایک نمبر پر ہیں ،جبکہ دوسرے نمبر پر 51 ہزار سے زیاد ووٹوں سے پیچھے 65519ووٹوں کے ساتھ دو نمبر پر ہیں ، وہیں تیسرے نمبر پر جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون ہیں جن کو 46270 ووٹ ملے ہیں ،البتہ پی ڈی پی  کے امیدوار میر محمد فیاض  کافی پیچھے یعنی صرف سات ہزار ووٹوں کے ساتھ چار نمبر پر ہیں ۔ یعنی انجینئر رشید ابھی تک اس مقابلے میں کافی آگے ہیں ۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونا شروع ہوگیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک کے رجحانوں  این ڈے ای کو اکثریت حاصل ہوچکی ہے البتہ انڈیا الائنس بھی مضبوط ٹکر دے رہی ہے اور وہ بھی دو سو سے زیادہ سیٹوں پر آگے ہے۔یہ تمام رجحانات وقت کے ساتھ ساتھ بدل رہے ہیں ۔فیصلہ شام چھ بنے تک آنا ممکن نظر آرہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔