Bharat Express

WTC Final 2023: آسٹریلیا کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل میں کیا ہوگی ٹیم انڈیا کی حکمت عملی؟

World Test Championship Final: آج ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ دوپہرتین بجے سے دونوں ٹیمیں لندن کے کینگٹن اوول میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ڈبلیو ٹی سی فائنل 2023 ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ICC World Test Championship Final 2023: ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان آج سے عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ دوپہرتین بجے سے ٹسٹ کرکٹ کا باس بننے کے لئے دونوں ٹیمیں لندن کے کینگٹن اوول میں مدمقابل ہوں گی۔ خطاب مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا کی حکمت عملی کیا ہوسکتی ہے، آئیے اس پربات کرتے ہیں۔

ٹیم انڈیا گزشتہ 10 سال سے کوئی بھی آئی سی سی ٹورنا منٹ نہیں جیتی ہے۔ ایسے میں آسٹریلیا کے خلاف روہت اینڈ کمپنی اس قحط سالی کو ختم کرنا چاہے گی۔ حالانکہ کنگاروؤں کے خلاف یہ بالکل بھی آسان نہیں ہونے والا ہے۔ اگر ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کو ہرانا ہے تو اسے بے حد خاص حکمت عملی کے ساتھ اوول کے میدان پر اترنا ہوگا۔

ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کرنا

فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے گزشتہ ایڈیشن میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کی تھی اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایسے میں ٹیم انڈیا اس بار گزشتہ غلطی دوہرانا نہیں چاہے گی۔ ویسے بھی اوول کی پچ گرین ہے اور ایسے میں اس سے چوتھی اننگ میں اسپنروں کو بہت زیادہ مدد نہیں ملے گی، اسی ایڈیشن میں ہندوستانی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

دواسپنروں کو مل سکتا ہے موقع

خطابی مقابلے میں ٹیم انڈیا 2 اسپنروں کے ساتھ اترسکتی ہے۔ دراصل، رویندر جڈیجہ گزشتہ کچھ سالوں سے ٹسٹ کرکٹ میں 6 نمبر پر کھیل رہے ہیں اور کافی رن بھی بنا رہے ہیں۔ ایسے میں سیمی فائنل مقابلے میں کپتان روہت شرما ان کو بطور بلے باز کھلا سکتے ہیں، جو ضرورت پڑنے پرگیند بازی بھی کرسکتا ہے۔ وہیں تجربہ کارآف اسپنرروی چندرن اشون ٹیم کے لیڈ اسپنر ہو سکتے ہیں۔ اس طرح ٹیم انڈیا فائنل میں پلیئنگ الیون میں دواسپنروں کے ساتھ اترسکتی ہے۔

یہ ہوگی حکومت عملی

فائنل میچ میں روہت شرما کی ٹیم انگلینڈ کی طرح حملہ آورہونے کے طریقے سے کرکٹ کھیل سکتی ہے۔ ویسے بھی انگلش کنڈیشنز میں بہت زیادہ ڈیفنسیوکھیل ملنے کی امید بے حد کم رہتی ہے۔ ایسے میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، وراٹ کوہلی اوررویندر جڈیجہ جیسے اہم بلے بازجارحانہ کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس