Bharat Express

وراٹ کوہلی نے اورینج اور ہرشل پٹیل نے جیتا پرپل کیپ، آئی پی ایل میں اپنی کارکردگی سے متعلق کوہلی نے کہی یہ بڑی بات

آئی پی ایل 2024 میں وراٹ کوہلی نے ایک سنچری اور پانچ نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے کپتان فاف ڈوپلیسس کے ساتھ بطور سلامی بلے باز61.75 کی اوسط اور154.69 کی اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے۔

آئی پی ایل 2024 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی ٹاپ پر رہے۔ انہوں نے 15 میچوں میں 61.75 کی ایوریج اور 154.69 کی اسٹرائیک ریٹ سے 741 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی نے اس سیزن میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچری بھی لگائی۔ انہوں نے کپتان فاف ڈوپلیسس کے ساتھ بطور سلامی بلے باز 61.75 کی اوسط اور 154.69 کی اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے۔

ٹیم کو دیئے اپنے تعاون سے خوش ہوں: کوہلی

وراٹ کوہلی نے فائنل کے بعد ایک ریکارڈ کئے گئے پیغام میں کہا، ”اورینج کیپ جیتنا اعزاز کی بات ہے۔ اس سیزن کا سفر ہمارے لئے اتار چڑھاؤ بھرا رہا ہے، لیکن میں نے جس طرح سے اپنی ٹیم کے لئے تعاون دیا، اس سے کافی خوش ہوں۔ خاص طور پراس سیزن کے دوسرے ہاف میں۔ پہلے ہاف میں ہماری ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، لیکن ہم نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ آپ سب لوگوں کی حمایت کے لئے شکریہ۔“

آئندہ سیزن میں بھی اس کارکردگی کو دہراؤں گا: وراٹ

وراٹ کوہلی نے کہا کہ وہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہدنوستان کے لئے آئندہ ٹی-20 ورلڈ کپ میں اپنے فارم کو دوہرانے کے لئے پُرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا، ”مجھے امید ہے کہ میں آئی پی ایل کے 2025 سیزن میں بھی اسے دوہراؤں گا۔ آپ کی حمایت کے لئے آپ سبھی کا شکریہ۔“ 35 سالہ کھلاڑی آئی پی ایل تاریخ میں دو بار اورینج کیپ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بنے۔

آئندہ سیزن کا انتظار کر رہا ہوں: ہرشل پٹیل

ہرشل پٹیل نے کہا، ”پرپل کیپ دیئے جانے پر بہت اعزاز محسوس کر رہا ہوں۔ یہ ایک بہت ہی شاندار سفر رہا ہے۔ میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جو میرے سفرکا حصہ تھے۔ میری ٹیم کے ساتھی، میری کوچ اور خصوصی طورپرمیری فیملی۔ ان کے حامی کے بغیر، یہ ممکن نہیں ہوتا۔ میں 2025 سیزن کا انتظار کر رہا ہوں۔“ پنجاب کنگس کے تیز گیند باز ہرشل پٹیل کو ٹورنا منٹ میں سب سے زیادہ 24 وکٹ کے ساتھ سیزن ختم کرنے کے لئے پرپل کیپ سے سرفرازکیا گیا۔

 بھارت ایکسپریس۔