Bharat Express

اقتصادی بحران سے جدوجہد کر رہے ہیں ہندوستان کے سابق ہیڈ کوچ، کیریئر کے آخر میں کردی تھی بڑی غلطی

ہندوستان کے سابق چیف کوچ اور آسٹریلیا کے کپتان گریگ چیپل اورسوربھ گانگولی کے درمیان رشتے ٹھیک نہیں رہے ہیں۔ اب ان سے متعلق ایک بڑی خبرآرہی ہے، جو حیران کرنے والی ہے۔

ہندوستان کے سابق چیف کوچ اورآسٹریلیا کے سابق کپتان گریگ چیپل جن کا سوربھ گانگولی کے ساتھ رشتے اچھے نہیں رہے ہیں۔ اب ان سے متعلق ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آرہی ہے، وہ فی الحال اقتصادی بحران سے جدوجہد کررہے ہیں۔ ایسے حالات میں ان کے دوست اورسابق کرکٹران کا تعاون کررہے ہیں۔ اس کا انکشاف بھی انہوں نے ہی کیا ہے۔ واضح رہے کہ سالوں پہلے گریگ چیپل نے کسی بھی طرح کی مدد لینے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم آج کی بات کریں تو صورتحال بالکل بدل چکی ہے۔ آسٹریلیا کے 75 سالہ سابق کپتان سال 2005 سے 2007 تک ہندوستان کے چیف کوچ رہے تھے، لیکن ان کی مدت کافی تنازعہ سے بھری رہی تھی۔

واضح رہے کہ ‘نیوز کارپ’ سے بات چیت میں گریگ چیپل نے کہا کہ وہ بہت خراب صورتحال میں تو نہیں ہیں، لیکن آج کے کرکٹروں کی طرح شاندار زندگی بھی نہیں جی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طور پراس طرح سے نہیں نظرآنا چاہتے کیونکہ ہم بہت بری صورتحال میں تو بالکل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم نے کرکٹ کھیلا ہے تو ہم بہت عیش وآرام کی زندگی گزار رہے ہوں گے۔ ہماری زندگی ٹھیک چل رہی ہے، لیکن ہمیں آج کے کھلاڑیوں کی طرح سہولیات نہیں مل رہی ہیں۔

ایسے مل رہی ہے مدد

میڈیا رپورٹس کے مطابق، چیپل  ‘گوفنڈ می’ مہم کے لئے راضی ہوئے، جو ان کے لئے تیارکیا گیا، جس میں گزشتہ ہفتے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں لنچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ خاص بات یہ رہی کہ اس انعقاد میں گریگ چیپل کے بھائیوں ایان چیپل اور ٹریور چیپل نے بھی حصہ لیا۔ ساتھ ہی خبر یہ بھی آرہی ہے کہ گریگ چیپل صرف اکیلے کھلاڑی نہیں ہیں، جو اس پریشانی سے جدوجہد کررہے ہیں۔ اس مہم سے ڈھائی لاکھ ڈالر جمع ہونے کی امید ہے، جس سے چیپل کے آگے کی زندگی کی سطح کو بہتر بنانے میں کچھ مدد مل سکے گی۔

ایسا رہا ہے چیپل کا کرکیٹنگ کیریئر

گریگ چیپل نے اپنے کرکیٹنگ کیریئرمیں کل 87 ٹسٹ میچوں میں 24 سنچریوں کے ساتھ 7110  رن بنائے۔ وہیں 74 ٹسٹ میچوں میں تین سنچریوں کی مدد سے 2331 رن بنائے۔ واضح رہے کہ گریگ چیپل نے اپنی سوانح عمری ‘فیئرس فوکس’ میں گانگولی کو سب سے بڑا سردرد کہا ہے۔ حالانکہ انہوں نے مانا کہ سوربھ گانگولی نے ہی سال 2005 میں انہیں ٹیم انڈیا کا کوچ بنائے جانے کی حمایت کی تھی، لیکن ساتھ ہی کہا کہ گانگولی اس کے بدلے میں ان پر احسان جتانا چاہتے تھے۔