Bharat Express

India Australia

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش کو آؤٹ کرکے پانچواں وکٹ بھی گرا دیا ہے۔ مارش کو کے ایل راہل نے کیچ کیا۔ مارش نے صرف6 رنز بنائے۔فی الحال  آسٹریلیا کا سکور پانچ وکٹوں پر 38 رنز ہے۔ کریز پر مارنس لیبوشگن اور ایلکس کیری موجود ہیں۔

ہندوستان کے سابق چیف کوچ اور آسٹریلیا کے کپتان گریگ چیپل اورسوربھ گانگولی کے درمیان رشتے ٹھیک نہیں رہے ہیں۔ اب ان سے متعلق ایک بڑی خبرآرہی ہے، جو حیران کرنے والی ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے بدھ کے روز سڈنی میں اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ہندوستانی طلباء اور آسٹریلیا کے کاروباری سفر کو فروغ دینے کے لیے ہجرت کے معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا ایک جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے (سی ای سی اے) پر کام کر رہے ہیں اوراس اعتماد کا اظہاربھی کیا کہ دو طرفہ تجارت پانچ سالوں میں دوگنی سے زیادہ ہو جائے گی۔

اس موقع سے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک طرف جہاں برسبین میں بھارت کا نیا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کیا ،وہیں آسٹریلیا میں موجود تمام بھارتیوں سے یہ اپیل کی کہ آپ جب بھی بھارت آئیں ، آسٹریلیا سے کسی نہ کسی دوست کو ساتھ میں ضرور لائیں ۔ آپ تمام ہندوستانی کلچر کے مندوبین ہیں، سفارتکار ہیں اور آپ سب بھارت اور آسٹریلیا کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں۔