آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا سب سے سخت مقابلہ دوبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آج کھیلا گیا جس میں انڈیا بہ آسانی پاکستان کو شکست دے دی ۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ لیا جو کہ غلط فیصلہ ثابت ہوا چونکہ ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے سوائے سعود شکیل کے دوسرا کوئی بلے باز اپنا جوہر نہیں دکھا سکا،نتیجے میں پاکستان کی پوری ٹیم پچاس اوور کے ختم ہونے سے دو گیند پہلے ہی پویلین لوٹ گئی اور 242 کے اسکور پر آل آوٹ ہوگئی ۔
Big Game 🏟️
Big Player 😎
Big Knock 💥King for a reason 👑
Updates ▶️ https://t.co/llR6bWyvZN#TeamIndia | #PAKvIND | #ChampionsTrophy | @imVkohli pic.twitter.com/oMOXidEGag
— BCCI (@BCCI) February 23, 2025
وہیں 242 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے جارحانہ آغاز کیا اور کافی تیزی سے رنز بنانا شروع کردیا،البتہ کپتان شرما کو بہت جلد پویلین لوٹنا پڑا۔ روہت شرما 15 گیند پر 20 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ۔اس طرح ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا لگ گیا ہے۔ روہت شرما کےآوٹ ہونے پر ویراٹ کوہلی میدان میں آئے اور شبھمن گل کے ساتھ کھیل کو آگے بڑھایا ،اور ٹیم کے اسکور کو 100 کے پار کردیا ،البتہ 100 کے اسکور پر پہنچنے کے ساتھ ہی شبھمن گل کا وکٹ گرگیا۔
Fifty partnership 🆙
Virat Kohli 🤝 Shreyas Iyer#TeamIndia 84 runs away from victory
Live ▶️ https://t.co/llR6bWyvZN#PAKvIND | #ChampionsTrophy pic.twitter.com/mB32loXcoO
— BCCI (@BCCI) February 23, 2025
شبھمن گل کو ابرار احمد نے کلین بولڈ کیا۔ اس کے بعد کوہلی اور شیرس ائیر کے درمیان شاندار شراکت داری ہوئی ،بہت آسانی کے ساتھ دونوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کی اور اس طرح جیت کے قریب پہنچ گئے البتہ 214 کے اسکور پر شیرس ائیر کا وکٹ گرگیا جس کے بعد ہاردک پانڈیا میدان پر آئے اور کوہلی کے ساتھ مل کر طوفانی بلے بازی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ 8 رنز بناکر جلد آوٹ ہوگئے۔ ان کے بعد اکشر پٹیل میدان پر آئے اور کوہلی کے ساتھ مل کر ٹیم انڈیاکو پاکستان کے خلاف آسان جیت درج کرادی۔اس دوران ویراٹ کوہلی نےاپنی سنچری مکمل کی اور ناٹ آوٹ رہے۔مین آف دی میچ ویراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف 111گیندوں میں 100 رنز بنائے جس دوران انہوں نے 7 چوکے بھی لگائے۔
FIFTY & Counting!
A solid half-century this from Shreyas Iyer 💪
2⃣0⃣0⃣ up for #TeamIndia in the chase!
Live ▶️ https://t.co/llR6bWyvZN#PAKvIND | #ChampionsTrophy | @ShreyasIyer15 pic.twitter.com/vZMRWGALcc
— BCCI (@BCCI) February 23, 2025
واضح رہے کہ ہندوستان کی طرف بہترین گیندباوں نے پاکستان کے بلے بازوں کو قدم جمانے نہیں دیا۔کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے جبکہ ہاردک پانڈیا دو وکٹ گرانے میں کامیاب رہے ۔البتہ محمد شامی ایک بھی وکٹ حاصل کرپائے۔البتہ مجموعی طور پر گیندبازی کافی کامیاب رہی جس کی وجہ سے پاکستان کے بلے بازوں کو بہت زیادہ ہاتھ کھولنے کا موقع نہیں ملا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


