سوربھ گانگولی نے ٹیم انڈیا کے کوچ سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔
Sourav Ganguly Mobile Phone Lost: ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوربی سی سی آئی کے سابق صدر سوربھ گانگولی سے متعلق ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ جانکاری کے مطابق، دادا کے کولکاتا کے بیہالا واقع گھرسے ان کا موبائل فون چوری ہوگیا ہے۔ ویسے تو دادا کے لئے فون چوری ہونا کوئی بہت بڑا نقصان نہیں ہے، لیکن یہ ان کا پرسنل فون تھا اوراس میں کئی ایسی جانکاری تھیں، جس کے لیک ہونے کا دادا کو ڈرستا رہا ہے۔ دادا کی اسسٹنٹ تانیہ بھٹا چاریہ نے اس بات کی جانکاری میڈیا کو دی ہے کہ سوربھ گانگولی کا یہ پرسنل نمبرتھا، جس سے وہ کئی سارے پیمنٹ بھی کرتے تھے۔
داد کو کس بات کا ہے خوف
بنگال میڈیا کے مطابق، دادا کی اسسٹنٹ نے بتایا کہ ان کے بیہالا واقع گھرمیں پینٹنگ کا کام چل رہا ہے۔ اسی درمیان دادا کے گھرمیں پنٹر کے کام کی نگرانی کرنے گئے تھے۔ ان کے کمرے سے موبائل فون چوری ہونے کی جانکاری تانیہ بھٹا چاریہ نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چوری پہلے ہوئی تھی، جس کی شکایت 9 فوری کو مقامی تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تشویش اس بات کی ہے کہ دادا کے اسی موبائل کا فون نمبربینک سے بھی جڑا ہوا ہے۔
تانیہ نے یہ بھی بتایا کہ دادا کا یہی نمبربینک سے بھی جڑا ہوا تھا تو سبھی یوپی آئی پیمنٹ بھی اس سے ہوتے تھے۔ ایسے میں اگر دادا کی کوئی پرائیویٹ جانکاری لیک ہوئی تو بڑا مشکل ہوجائے گا۔ اس لئے دادا اور ہم فکرمند ہیں۔ جبکہ پولیس دادا کے کمرے میں جانچ کرے گی، وہاں ایک سی سی ٹی وی کیمرہ بھی لگا ہے، جس کے فوٹیج چیک کئے جائیں گے۔ یہ پتہ لگایا جائے گا کہ گھرمیں پینٹنگ کا کام کر رہے کسی ورکرکا اس میں ہاتھ ہے یا نہیں۔
سوشل میڈیا پرا ڑی افواہ
سوشل میڈیا پر ایسی افواہ بھی پھیل گئیں کہ وراٹ کوہلی کا ایکس پر فین پیج چلانے والے شخص نے ان کا موبائل فون چوری کیا ہے۔ اس میں لکھا گیا کہ کوہلی کے فین نے اس لئے فون چرایا کیونکہ خبروں کے مطابق گانگولی نے اپنے بی سی سی آئی صدر کی مدت کارمیں کوہلی کو کال کرکے کپتانی سے ہٹایا تھا۔ حالانکہ ابیھ اس پرکوئی پختہ جاناکاری نہیں مل پائی ہے۔ سوشل میڈیا پرایسا ایک پوسٹ وائرل ہو رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔