Bharat Express

World Cup 2023 Pakistan Squad: پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 کے لئے کیا ٹیم کا اعلان، ان کھلاڑیوں کو ملی جگہ

Pakistan Squad World Cup 2023: پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں تیزگیند باز حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

World Cup 2023 Pakistan Squad: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2023 کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ تیز گیند باز حسن علی کو بھی بابراعظم کی کپتانی والی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تیزگیند بازنسیم شاہ چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے ہیں۔ نسیم ایشیا کپ 2023 کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ شاہین آفریدی، حارث رؤف اورسلمان آغا ٹیم کا حصہ ہیں۔شاداب خان کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

نسیم شاہ پاکستان کے بہترین گیندبازوں کی فہرست میں شامل ہیں، لیکن وہ انجری کی وجہ سے ٹورنا منٹ سے باہرہوگئے تھے۔ پاکستان نے جمعہ کے روزٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم نے حسن علی پر اعتماد کا اظہارکیا ہے۔ حالانکہ حسن علی جون 2022 سے پاکستان کی ون ڈے ٹیم سے باہرہیں۔ انہوں نے اپنا آخری میچ ویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلا۔ وہ ایک تجربہ کار گیند بازہیں۔ اس وقت ٹیم کوان کی اشد ضرورت ہے۔ حسن علی نے 60 ون ڈے میچوں میں 91 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
پاکستان نے ٹیم کا اعلان انتہائی دلچسپ اندازمیں کیا۔ پی سی بی نے اپنے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل پر ویڈیو شیئرکی ہے۔ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست اوران کی ویڈیوزکواس میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان بابراعظم کے ساتھ فخرزمان، امام الحق اورمحمد رضوان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے افتخاراحمد اورسلمان آغا پربھی اعتماد کا اظہارکیا ہے۔ نوجوان کھلاڑی محمد حارث اور سعود شکیل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان کی کارکردگی متاثرکن نہیں تھی۔ وہ فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکی، لیکن اب یہ ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ ورلڈ کپ 2023 کے لئے تیارہورہا ہے۔

ورلڈ کپ 2023 کے لئے یہ ہے پاکستانی ٹیم

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخرزماں، حسن علی، افتخاراحمد، امام الحق، محمد رضوان، سلمان آغا، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، حارث رؤف۔

بھارت ایکسپریس۔