Bharat Express

اسپورٹس

میچ سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ احمد آباد میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کے 50 رنز اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے 49 رنز کی مدد سے پوری ٹیم 191 رنز تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے 31ویں اوور میں سات وکٹ سے میچ جیت لیا

سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل ونیت جندل نے اپنی شکایت میں لکھا ہے ”محمد رضوان نے جان بوجھ کراپنے مذہب کی تصویرکشی کی ہے، جو کھیل جذبہ کے خلاف ہے۔ محمد رضوان کا ایسا کرنا اس نظریے پرسوال اٹھاتا ہے، جس پرعمل کھلاڑی میچ کھیلتے وقت کرتا ہے۔“

نیتا امبانی نے کہا، "اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کی شمولیت سے نئے جغرافیائی علاقوں میں اولمپک تحریک کے لیے ایک اہم شراکت داری قائم ہوگی۔ اس کے ساتھ کرکٹ کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی مقبولیت کو بھی فروغ ملے گا۔

اس میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس کے جواب میں پوری انگلش ٹیم 40.3 اوورز میں صرف 215 رنز تک محدود ہو گئی۔ ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے سب سے زیادہ 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ ڈیوڈ ملان نے 32 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 30 یا اس سے زیادہ رنز نہ بنا سکا۔

ڈی ایم کے لیڈر ادھیانیدھی نے کہا، "ہندوستان اپنی کھیل اور مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔ تاہم نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل قبول ہے۔ کھیلوں کو قوموں کو متحد کرنے اور حقیقی بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ نفرت پھیلانے کے لیے اسے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا درست نہیں ہے

روہت شرما پاکستانی باؤلرز کے خلاف آسانی سے چھکے اور چوکے لگا رہے تھے۔ اس کے بعد آن فیلڈ امپائر نے روہت شرما سے پوچھا کہ آپ اتنے لمبے چھکے اتنی آسانی سے کیسے مارتے ہیں؟ کیا آپ کے لمبے چھکے کے پیچھے بلے کا کوئی راز ہے؟ اس کے بعد بھارتی کپتان نے ہنستے ہوئے امپائر کو جواب دیا کہ اس کی وجہ بلہ نہیں  ہےبلکہ میں اپنی طاقت کی وجہ سے چھکے مارتا ہوں۔

پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیڈیم میں پولیس اور شائقین کے درمیان جھڑپ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا یوزرمسلسل تبصروں کے ذریعے اپنی رائے دے رہے ہیں۔

روہت شرما نے 63 گیندوں میں 6 چوکے اور 6 چھکے کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ جبکہ شریس ایر نے 62 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔

میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ہفتہ کو یہاں پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر شبمن گل کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ڈینگی کے باعث پہلے دو میچز میں نہ کھیل سکے گیل کو ایشان کشن کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان احمدآباد میں ورلڈ کپ 2023 کا 12واں میچ کھیلا جا رہا ہے۔ روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔