Bharat Express

ICC World Cup 2023: سیمی فائنل میں شکست کے بعد جنوبی افریقی کپتان نے بیان کیا دل کاحال

بووما نے کہا، ‘موسم اور مخالف بولنگ اٹیک خوفناک تھا۔ ہم نے ان دونوں سے لڑنے کی کوشش کی لیکن وہ دباؤ بنانے میں کامیاب رہے۔

سیمی فائنل میں شکست کے بعد جنوبی افریقی کپتان نے بیان کیا دل کاحال

ICC World Cup 2023: جنوبی افریقہ ایک بار پھر ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب پورا نہ کر سکی۔ سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے انہیں سنسنی خیز میچ میں تین وکٹوں سے شکست دی۔موسم اور مخالف بولنگ اٹیک خوفناک تھا۔ ہم نے ان دونوں سے لڑنے کی کوشش کی لیکن وہ دباؤ بنانے میں کامیاب رہے۔ اس سب کے باوجود  جنوبی افریقی ٹیم آخر تک ٹکر دیتی رہی لیکن اسےہار جیت نہیں مل پائی ۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملر کی سنچری کی بدولت 212 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 48ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اس قریبی شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما مایوس نظر آئے۔

‘دونوں اننگز میں ہماری  شروعات  ٹرننگ پوائنٹس رہی’

بووما نے کہا، ‘اس میچ سے جڑی چیزوں پر  فی الحال الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ میں آسٹریلیا کو مبارکباد دیتا ہوں۔ فائنل کے لیے انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ اس میچ میں زیادہ تر وقت اسٹریلیا کا غلبہ رہا۔ وہ اس جیت کےحقدار تھے۔ یہ دونوں کے لئے جینے اور مرنے کی لڑائی تھی۔ آخری دم تک ہمت نہ ہارنے کا  ہمارا رول  سامنے آیا ۔ لیکن دونوں اننگز کے آغاز میں ہماری کارکردگی بہت خراب رہی اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بھی تھا۔

بووما نے موسم اور مخالف بولنگ اٹیک خوفناک تھا ؟

بووما نے کہا، ‘موسم اور مخالف بولنگ اٹیک خوفناک تھا۔ ہم نے ان دونوں سے لڑنے کی کوشش کی لیکن وہ دباؤ بنانے میں کامیاب رہے۔ ایک موقع پر ہم رفتار پکڑ رہے تھے۔ لیکن کلاسین آؤٹ ہو چکے تھے۔ وہ آخر میں تباہ کن ثابت ہو سکتے تھے ۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ ڈیوڈ ملر نے بتایا کہ وہ بطور کھلاڑی  طور پر کیا  کچھ کر سکتے ہیں۔

بووما نےگیند بازوں کے لیے کیا کہا؟ 

بووما نے کہا، ‘ہمیں شروع میں اچھی گیند بازی کرنی چاہیے تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بعد میں ہم  نے واپسی ضرور کی ۔ شمسی لاجواب رہے ۔ ہم نے اچھا مقابلہ کیا لیکن بہت کچھ صحیح کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں کچھ مشکل مواقع ملے لیکن ہم نے انہیں گنوا دیا۔

بھارت ایکسپریس