Bharat Express DD Free Dish

اسپورٹس

سچن تیندولکر نے Ten X You کے نام سے ایک نیا برانڈ لانچ کیا ہے، جس میں اسپورٹس جوتے اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔ اس برانڈ کا مقصد بھارت میں کھیلوں سے محبت کو عملی سرگرمی میں تبدیل کرنا اور ہر فرد کو جسمانی طور پر متحرک بنانا ہے۔

کرکٹ کے بھگوان کے نام سے مشہور سچن تندولکرنے جمعہ کو ممبئی کے باندرا میں موجود محبوب اسٹوڈیو میں اپنا نیا اسپورٹس ایتھلیزر برانڈ "ٹین ایکس یو" لانچ کیا۔ اس تقریب میں ان کی اہلیہ انجلی اور بیٹی سارہ کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر پروین آمرے اور بی سی سی آئی کے موجودہ چیف سلیکٹر اجیت آگرکر بھی موجود تھے۔

دہلی ٹسٹ کے دوسرے دن ہندوستان نے 518 رنوں پراپنی پہلی اننگ ڈکلیئرکردی۔ کپتان شبھمن گل 129 رنوں پرناٹ آؤٹ لوٹے۔

شبمن گل نے بھارت کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر پہلی مرتبہ ٹاس جیت کر اپنی خراب قسمت کا سلسلہ ختم کیا۔ بھارت نے گزشتہ پلئینگ الیون کو برقرار رکھا، جبکہ ویسٹ انڈیز نے دو تبدیلیاں کیں۔

31 سالہ جسپریت بمراہ نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 2016 میں کیا تھا، اسی وقت ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا۔ دو سال بعد اس نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔ جسپریت بمراہ نے 50 ٹیسٹ میچ، 89 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔

ممبئی ایئرپورٹ پر ہاردک پانڈیا اور مہیکا شرما کو بلیک آؤٹ فٹ میں دیکھا گیا۔ دونوں کی پہلی عوامی موجودگی اور میچنگ لُک نے مداحوں میں ان کے رشتے  کے حوالے سے تجسس بڑھا دیا ہے۔

ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل کے لیے یہ خاص دن تھا۔ انگلینڈ کے دورے کے بعد پہلی بار انہوں نے ہندوستان کے کپتان کے طور پر ٹاس جیتا اور اس طرح سے اپنی بد قسمتی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گل نے بطور کپتان مسلسل چھ ٹاس ہارے تھے لیکن جمعہ کو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر اپنی بد قسمتی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رنکو سنگھ کو ملی دھمکی کے بعد پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ رنجی ٹرافی کی تیاری میں ہیں، انہوں نے  حال ہی میں ایک شاندار سنچری لگا کر اپنی بہترین کارکردگی کا ثبوت بھی دیا ہے۔

سنجے سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ امن سہراوت کو تادیبی نوٹس بھیجا گیا تھا، جس کا وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ نتیجتاً انہیں معطل کر دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے دہلی سوکر ایسوسی ایشن کے آنجہانی عہدیدار مسٹر بھاٹیہ اور مسٹر رئیس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی  رکھی گئی ہے ۔