Bharat Express

IND vs NZ Semi-Final: وراٹ کوہلی کو کہا ‘بھگوان کا بچہ’ تو محمد شامی کی تعریف کی، ٹیم انڈیا کی سیمی فائنل جیت پر انوشکا شرما کا ردعمل

اداکارہ نے ٹیم انڈیا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، “یہ گن ٹیم”، جب کہ ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں، انوشکا نے محمد شامی کی سات وکٹیں لینے اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے پر تعریف کی۔

کنگاروز سے 2003 کا بدلہ لے گی ٹیم انڈیا، پی ایم مودی سمیت یہ بڑی شخصیات ہوں گی شامل

IND vs NZ Semi-Final: ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لئے نہ صرف شائقین بلکہ مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تاہم مداحوں کی نظریں وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما پر جمی رہیں۔ جب ان کے شوہر نے اپنی 50 ویں ون ڈے سنچری اسکور کی تو انوشکا شرما سب سے زیادہ خوش ہوتی نظر آئیں، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔ اب انہوں نے ٹیم انڈیا کی جیت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام اسٹوری پر تین پوسٹس شیئر کرکے اپنا ردعمل دیا ہے۔ پہلی پوسٹ میں، انہوں نے وراٹ کوہلی کی بڑی سنچری کا ایک خوبصورت لمحہ شیئر کیا اور لکھا، “بھگوان بہترین اسکرپٹ رائٹر ہے، اس لیے ان کی شکر گزار ہوں کہ مجھے اس محبت سے نوازا اور آپ کو مضبوط سے مضبوط ہوتے دیکھ کر اور وہ سب حاصل کرتے ہوئے دیکھنے کے لئے، جو آپ کے پاس ہے اور جو چاہتے ہیں، میں ان کی بہت شکر گزار ہوں۔” ہمیشہ اپنے اور کھیل کے ساتھ ایماندار رہیں۔ آپ  واقعی بھگوان کے بچے ہیں-”

اس کے علاوہ اداکارہ نے ٹیم انڈیا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، “یہ گن ٹیم”، جب کہ ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں، انوشکا نے محمد شامی کی سات وکٹیں لینے اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے پر تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں- Biryani offer on Virat Kohli century: وراٹ کوہلی کی سنچری پر ہوٹل نے دیا آفر، بریانی کھانے کیلئے بے قابو ہوگئی بھیڑ،پولیس نے سنبھالا مورچہ

آپ کو بتا دیں، انوشکا شرما ان دنوں اپنی دوسری حمل کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ اگرچہ جوڑے نے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن میچ کے دوران ان کے بے بی بمپ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس