Bharat Express DD Free Dish

اسپورٹس

کرکٹ میں فارم اور قسمت ہمیشہ ساتھ نہیں چلتے، مگر جب فارم مسلسل بولتا رہے تو سوالات خود بخود کھڑے ہو جاتے ہیں۔ وجے ہزارے ٹرافی میں مہاراشٹر کے کپتان رتو راج گائیگواڈ نے ایک بار پھر اپنی کلاس ثابت کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے۔ بھارتی ون ڈے ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود ان کی یہ سنچری نہ صرف ان کے حوصلے کی علامت بنی بلکہ سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پر بھی بحث چھیڑ گئی ہے۔

پچھلے تین سیزن میں دو ٹائٹل جیتنے کے بعد ایم آئی کی نظریں ایک بار پھر ٹرافی پر، ممبئی انڈینز تمام خواتین کوچنگ اسٹاف کے ساتھ نئی بلندیوں پر جانے کے لیے تیار، ہرمن پریت کور کے مطابق ممبئی ہمیشہ میرے لیے بے حد خاص رہا ہے۔ 

ڈیمین مارٹن باکسنگ ڈے کے موقع پر بیمار پڑ گئے تھے۔ انہیں گولڈ کوسٹ کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں میننجائٹس کے باعث انہیں انڈیوسڈ کوما میں چلے گئے تھے۔ وہ گزشتہ ہفتے کوما سے بیدار ہوئے اور حالت میں بہتری آنے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

آئی پی ایل 2026 سے باہر ہونے کے بعد مستفیض الرحمٰن سرخیوں میں ہیں۔ جہاں ایک طرف سیاسی کشیدگی کے سبب ان کے کرکٹ کیریئر پر سوالات اٹھ رہے ہیں، وہیں دوسری طرف شائقین ان کی دلچسپ محبت کی کہانی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

انڈیا انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے کپتان ویبھو سوریاونشی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری یوتھ ون ڈے میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے طوفانی سنچری جڑ دی۔ ویبھو نے صرف 64 گیندوں میں 127 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

ملک کے فٹبال شائقین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ انڈین سپر لیگ 2026 کا باقاعدہ آغاز 14 فروری سے ہونے جا رہا ہے۔ اس سیزن میں ملک بھر کی 14 ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 91 میچ کھیلے جائیں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بلے باز شکھر دھون ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ میدان میں جارحانہ بلے بازی اور زندگی میں بے باک انداز کے لیے مشہور ’’گبّر‘‘ اب فروری میں اپنی آئرش دوست سوفی شائن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

یہ معاملہ مغربی بنگال میں جاری اسپیشل انٹینسو ریویژن مہم کے دوران سامنے آیا ہے، جس کا مقصد ووٹر لسٹ کو درست اور اپڈیٹ کرنا ہے۔ اس مہم کے تحت عام ووٹروں کے ساتھ ساتھ عوامی زندگی سے وابستہ معروف شخصیات کو بھی نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔

بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بی سی سی آئی نے 26 مارچ 2026 سے شروع ہونے والے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے لیے کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم سے بنگلہ دیش کے معروف کھلاڑی مستفیض الرحمان کو باہر کرنے کی ہدایت دی،

عرفان پٹھان نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد شامی کوئی ایسے کھلاڑی نہیں ہیں، جو چند میچ کھیل کر غائب ہو گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شامی کے نام 450 سے 500 کے قریب بین الاقوامی وکٹیں ہیں، جو اپنے آپ میں ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔