Bharat Express DD Free Dish

Champions Trophy 2025: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہراکر فائنل میں بنائی جگہ، ٹیم انڈیا سے ہوگا مقابلہ

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنوں سے ہرایا۔ جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 363 رنوں کا ہمالیائی ہدف ملا تھا، لیکن ان کی بلے بازی پوری طرح سے ناکام رہی اور افریقی ٹیم ایک بار پھر بڑے مقابلے میں ناکام رہی۔

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نیوزی لینڈ چمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

South Africa vs New Zealand, ICC Champions Trophy 2025: نیوزی لینڈ نے 2025 چمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 50 رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی کیوی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اب ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2025 چمپئنز ٹرافی کا خطابی مقابلہ کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ 9 مارچ کو دبئی میں ہوگا۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل کی بات کریں تو کیوی ٹیم نے پہلے کھیلنے کے بعد 50 اوور میں 6 وکٹ پر 362 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم مقررہ اووروں میں 312 رن ہی بناسکی۔ جنوبی افریقہ کے لئے ڈیوڈ ملرنے طوفانی سنچری لگائی۔ وہ 67 گیندوں میں 100 رنوں پر ناٹ آوٹ رہے۔ حالانکہ ڈیوڈ ملر کی سنچری صرف جنوبی افریقہ کی ہار کے فرق کو ہی کم کرسکی۔

 نیوزی لینڈ کے لئے رچن رویندر نے 108 اور کین ولیمسن نے 102 رنوں کی اننگ کھیلی۔ پھر گیند بازی میں کپتان مچیل سینٹنرنے تین اہم وکٹ حاصل کئے۔ یہ تینوں کھلاڑی کیوی ٹیم کی شاندارجیت کے ہیرو رہے۔

2025 چمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ کب کھیلا جائے گا؟

ہندوستان بنام نیوزی لینڈ فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ مچیل سینٹنراور روہت شرما ٹاس کے لئے 1:55 بجے دوپر میں آئیں گے گے اور ٹاس کا سکہ 2 بجے اچھالا جائے گا۔

ہندوستان بنام نیوزی لینڈ ونڈے کے اعدادوشمار

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل 119 ونڈے میچ کھیلے گئے ہیں، ان میں ہندوستان کا پلڑا بھاری ہے۔ ٹیم انڈیا نے 61 میچ جیتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم نے 50 میچ جیتے ہیں۔ ہندوستان نے اسی ٹورنا منٹ میں لیگ اسٹیج میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا۔

فائنل کی پچ رپورٹ

ہندوستان بنام نیوزی لینڈ چمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ دبئی اسٹیڈیم کی پچ دھیمی رہے گی۔ یہاں جو ٹیم سنگل اور ڈبلز پرزیادہ منحصر کرے گی، اس کے جیتنے کا امکان بڑھ جائے گا۔ یہاں ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کرنا اچھا متبادل ہوگا۔ پاورپلے میں تھوڑے تیز رن بنائے جاسکتے ہیں، لیکن مڈل آرڈر میں پوری طرح بڑی شراکت داریوں پر منحصر رہنا ہوگا۔ تیز گیند بازوں کے مقابلے اسپنروں کو یہاں زیادہ مدد ملے گا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read