فٹبال کی دنیا کا بڑا نام اور سب سے زیادہ گول کرنے والے پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوکو پوری دنیا میں لوگ جانتے ہیں ۔ فٹبال دیکھنے والا شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جس نے رونالڈو کا نام نہیں سنا ہوگا۔ موجودہ وقت میں فٹبال کی دنیا کا دو سب سے بڑا چہرہ میسی اور رونالڈو ہے۔ دونوں کے نام درجنوں تاریخی ریکارڈ ہیں اور دونوں کے کھیلنے کا اپنا اپنا الگ انداز۔ لیکن کھیل کے دوران گول کرنے کے بعد جشن منانے کا جو طریقہ ہے جو دوسرے کھلاڑیوں کے مقابلے میں رونالڈو کا زیادہ مشہور ہے۔ کہا جاتا ہے کہ رونالڈو کو جس قدر شہرت حاصل ہے ،قریب قریب ان کا سگنیچر پوج بھی اتناہی مشہور ہے ۔
سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈوجب بھی کوئی گول کرتے ہیں تو تیز دوڑتے ہوئے اچھل کر دونوں ہاتھوں کو اوپر سے اٹھاتے ہوئے نیچے لے جاتے ہیں اور ایک خاص پوز دیتے ہیں ۔یہ پوز پوری دنیا میں مشہور ہے اور کئی کرکٹر اس کی نقل بھی کرتے ہیں ،سری لنکائی گیندباز بھی اس کی نقل کرتے ہیں اور اب محمد سراج کو رونالڈو کے اس پوز کی نقل کرتے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں محمد سراج کس انداز میں رونالڈو کی نقل کرتے ہوئے جشن منارہے ہیں ۔
Amazing. Incredible. Unprecedented. Unbelievable.@mdsirajofficial has been absolutely unstopabble!
5️⃣th wicket in 1️⃣6️⃣ deliveries!
Tune-in to #AsiaCupOnStar, LIVE NOW on Star Sports Network#INDvSL #Cricket pic.twitter.com/b1f1RhGKuG
— Star Sports (@StarSportsIndia) September 17, 2023
ایشیا کپ کے فائنل میں محمد سراج کو خاص طور پر رونالڈو کی نقل کرتے دیکھا گیا ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی وہ وکٹ لیتے رہے ہیں لیکن اس طرح کا پوز دیتے یا اس طرح جشن مناتے نہیں دیکھا گیا تھا۔ لیکن فائنل کے مقابلے میں ایک بار نہیں بلکہ کئی بار وکٹ لینے کے بعد محمد سراج کو رونالڈو کی نقل کرتے دیکھا گیا جس کی بعد سے سوشل میڈیا پر محمد سراج کو کرکٹ کا رونالڈو کہا جانے لگا۔ کئی یوزر نے یہاں تک لکھ دیا کہ جب ٹیم کو شاندار جیت کی ضرورت ہوتی ہے تو اس میں رونالڈو جس طرح سے اہم رول نبھاتے ہیں ویسے کرکٹ میں محمد سراج ہیں جو شاندار جیت کیلئے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور مقابلے کو رونالڈو کی طرح یک طرفہ بنا دیتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں محمد سراج نے جس انداز میں گیندبازی کی تھی اس گیندبازی کو ہر بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں یاد کیا جائے گا اور ویسی ہی گیندبازی کی امید لگائی جائے گی۔ محمد سراج نے فائنل مقابلے میں دوسرے اوور سے لیکر اپنے اسپیل کے ساتویں اوور تک بلے بازوں کو ناکوں چنے چبوایا ۔ ایک اور میں چار وکٹ حاصل کرکے محمد سراج نے سری لنکائی ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور اس طرح محمد سراج نے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو بغیر وقفہ کے پویلین بھیجنا شروع کردیا ۔ آدھی سے زیادہ ٹیم کو محمد سراج نے اکیلئے اپنےسات اوور کے اندر ہی پویلین بھیج دیا۔محمد سراج نے کل سات اوور ڈالے جس میں صرف 21 رن خرچ کئے اور اس طرح محمد سراج 6 وکٹ اپنے نام کرلیا ۔محمد سراج کو فائنل میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا جس کی رقم محمد سراج نے گراونڈ مین کو وقف کرتے ہوئے سبھوں کا دل جیت لیا۔
بھارت ایکسپریس۔