Bharat Express

Asia Cup 2023 Final

سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈوجب بھی کوئی گول کرتے ہیں تو تیز دوڑتے ہوئے اچھل کر دونوں ہاتھوں کو اوپر سے اٹھاتے ہوئے نیچے لے جاتے ہیں اور ایک خاص پوز دیتے ہیں ۔یہ پوز پوری دنیا میں مشہور ہے اور کئی کرکٹر اس کی نقل بھی کرتے ہیں۔

ایشیا کپ 2023 سے پہلے ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ تیاریوں پر سوال اٹھ رہے تھے۔ روہت شرما کی کپتانی اور بیٹنگ لائن اپ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کی پوسٹس دیکھی گئیں۔ بھارتی ٹیم بیٹنگ میں نمبر 4 پر کسی کھلاڑی کو فٹ نہیں کر سکی۔

سراج نے اننگز کے چوتھے اوور میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے چھٹے اوور میں 5ویں اور 12ویں اوور میں چھٹی وکٹ حاصل کی۔ سراج نے سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، سماراویکراما، اسالنکا، دھننجے ڈی سلوا اور کپتان داسن شاناکا کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سراج نے اپنے 7 اوورز کے اسپیل میں 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس کے بعد سراج نے اپنے ایوارڈ کی انعامی رقم سری لنکن گراؤنڈزمین کو وقف کر دی

انڈین کرکٹ ٹیم نے قریب چار سال بعد یعنی پانچویں سال میں ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل مقابلے میں شکست دے کر ٹیم انڈیا نے  آٹھویں بار یہ خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے یہ فائنل مقابلہ بغیر کسی پریشانی کے جیت لیا ہے

کامیاب گیندبازی کے بعد محمد سراج نے کچھ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سے پہلے میں نے کئی بار ایسی کوشش کی کہ مجھے پانچ وکٹ مل جائے ، ایک بار چار وکٹ مل گئی تھی لیکن پانچ نہیں مل پائی ، تب مجھے یہ احساس ہوا کہ جتنا آپ کے نصیب میں ہوگا آپ کو اتنا ہی ملے گا۔

محمد سراج نے ایک اوور میں چار وکٹ لے کر سری لنکائی بلے بازی کی کمر توڑ دی ۔ اس کے بعد مسلسل وکٹ گرتا رہا ۔ محمد سراج نے 6 وکٹ گرادیئے۔ بمراہ نے ایک اور ہاردک پانڈیا نے بھی تین  وکٹ لے کر سری لنکا کی پوری ٹیم کو 15 اور میں 50 رن پرہی پویلین بھیج دیا ہے۔