Bharat Express

Men’s & women’s teams to receive equal prize money : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا تاریخی فیصلہ،انعامی رقم کے فرق کو کردیا ختم

ڈربن میں جاری آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں خواتین اور مردوں کے آئی سی سی ایونٹس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین کی کرکٹ کو نئی رفتار دینے کے لیے آئی سی سی نے اب خواتین کے مقابلوں میں بھی مردوں کے مقابلوں میں ملنے والی انعامی رقم کی طرح انعامی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Men’s & women’s teams to receive equal prize money: ڈربن میں جاری آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں خواتین اور مردوں کے آئی سی سی ایونٹس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین کی کرکٹ کو نئی رفتار دینے کے لیے آئی سی سی نے اب خواتین کے مقابلوں میں بھی مردوں کے مقابلوں میں ملنے والی انعامی رقم کی طرح انعامی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جئے شاہ نے آئی سی سی کے اس فیصلے کے بارے میں ٹویٹ کر کے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اب تک خواتین کو آئی سی سی ایونٹس میں مردوں کے مقابلے میں اتنی انعامی رقم نہیں ملتی تھی۔ البتہ اب یہ کوشش ہورہی ہے کہ سال 2030 تک اس  کو یکساں بنا دیا جائے ۔ اب ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور آئی سی سی کے دوسرے ٹورنامنٹ جو مرد اور خواتین میں کھیلے جاتے ہیں ان میں انعامی رقم ایک جیسی ہوگی۔ اس فیصلے کے حوالے سے آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک بڑا اور تاریخی فیصلہ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اب آئی سی سی ایونٹس میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو یکساں انعامی رقم ملے گی۔ 2017 سے، ہم نے ہر سال خواتین کے مقابلوں میں انعامی رقم کو مساوی انعامی رقم تک پہنچنے پر واضح توجہ مرکوز کرتے ہوئے بڑھایا ہے۔

اس تاریخی فیصلے کے حوالے سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جئے شاہ نے ٹویٹ کر کے خوشی کا اظہار کیا اور لکھاکہ میں اس فیصلے پر بہت خوش ہوں، اب مرد اور خواتین ٹیموں کے درمیان امتیاز مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب ایک ساتھ آگے بڑھ سکیں گی۔ میں اس فیصلے کے حوالے سے بورڈ میں شامل تمام ممبران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔