Bharat Express

ایم ایس دھونی نے منیجمنٹ کو بتایا اپنا پلان، آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لینے پر چنئی سپرکنگس کے افسر نے کیا بڑا انکشاف

مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ پلان کا انکشاف چنئی سپرکنگس کے ایک افسرنے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھونی نے اسے لے کرچنئی سپرکنگس منیجمنٹ سے بات کی ہے۔

مہندر سنگھ دھونی نے ابھی آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

آئی پی ایل 2024 میں جب سے چنئی سپرکنگس کا سفررکا ہے، اسی سوال نے زورپکڑلیا ہے کہ دھونی آگے کھیلیں گے یا نہیں؟ کیا انہوں نے اپنا آخری آئی پی ایل میچ کھیل لیا؟ کیا دھونی کا یہ آخری آئی پی ایل تھا؟ کیا دھونی اب بطورکھلاڑی آئی پی ایل میں نہیں نظرآئیں گے؟ ان تمام سوالوں سے متعلق طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ جتنی منہ اتنی باتیں ہو رہی ہیں۔ تاہم صحیح بات کیا ہے، اس بارے میں چنئی سپرکنگس سے متعلق ایک افسرنے بتانے کی کوشش کی ہے۔

چنئی سپرکنگس سے منسلک افسرکے مطابق، دھونی کی اس بارے میں منیجمنٹ سے بات ہوئی ہے۔ ٹائمس آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس کے سینئرافسرنے اس بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھونی کواس بات کا افسوس ضرورہے کہ وہ چیپاک پرآئی پی ایل ٹرافی اٹھانے سے چوک گئے۔ آئی پی ایل 2024 کے آخری گروپ میچ میں آرسی بی سے ملی 27 رنوں کی شکست کے ساتھ چنئی سپرکنگس پلے آف کی دوڑ سے باہرہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق، اس ہارکے بعد دھونی رانچی چلے گئے۔ چنئی سپرکنگس کے کیمپ سے گھرجانے والے وہ پہلے شخص رہے۔

آئی پی ایل چھوڑ رہے ہیں، دھونی نے ابھی ایسا نہیں کہا: سی ایس کے افسر

جہاں تک دھونی کے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی بات ہے، اس بارے میں انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا ہے۔ چنئی سپرکنگس افسرنے بتایا کہ دھونی نے آئی پی ایل سے ریٹائرہونے سے متعلق کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔ انہوں نے چنئی سپرکنگس میں کسی سے یہ نہیں کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل چھوڑ رہے ہیں۔ چنئی سپرکنگس نے مزید کہا کہ انہوں نے منیجمنٹ سے یہ ضرورکہا تھا کہ اس بارے میں دو ماہ انتظارکرکے ہی وہ کسی حتمی نتیجے پرپہنچیں گے۔

چنئی سپرکنگس منیجمنٹ کو دھونی کے فیصلے کا انتظار

چنئی سپرکنگس کے افسرکے مطابق، مہنرسنگھ دھونی کے فیصلے کا انتظار رہے گا۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ٹیم کے مفاد میں رہے گا۔ انہوں نے ہمیشہ ایسا ہی کیا ہے۔ آئی پی ایل 2024 میں چنئی سپرکنگس نے اپنے سفرکا اختتام پانچویں نمبر پر رہتے ہوئے کیا ہے۔ اس کے اوررائل چیلنجرس بنگلورو کے 14-14 پوائنٹ تھے۔ تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پرآرسی بی کو پلے آف کا ٹکٹ مل گیا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read