Bharat Express

IPL 2023 Final: چنئی سپر کنگس کی فتح پر کوہلی-انشکا نے کیا خوشی کا اظاہار، دھونی کی اس طرح کی عزت

کوہلی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ دراصل کوہلی ٹی وی پر میچ دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے چنئی کے کھلاڑیوں کے جشن کی تصویر لے کر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے رویندر جڈیجہ اور دھونی کے لئے خاص کیپشن لکھا۔

چنئی سپر کنگس کی فتح پر کوہلی-انشکا نے کیا خوشی کا اظاہار، دھونی کی اس طرح کی عزت

IPL 2023 Final:  رایل چیلنجرس بنگلور کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اور انشکا شرما نے CSK کو آئی پی ایل کا خطاب جیتنے پر خاص انداز میں مبارک باد دی ہے۔ کوہلی اور انشکا نے سوشل میڈیا پر ایم ایس دھونی کے لئے خاص کیپشن لکھا۔ CSK نے آئی پی ایل 2023 کے فائنل میں گجرات ٹائٹنس کو 5 وکٹ سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ مقابلہ کافی دلچسپ رہا۔ CSK نے بارش سے متاثر میچ میں اچھی کارکردگی کی جس کی وجہ سے وہ 5ویں مرتبہ خطاب جیتنے میں کامیاب رہی۔

کوہلی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ دراصل کوہلی ٹی وی پر میچ دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے چنئی کے کھلاڑیوں کے جشن کی تصویر لے کر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے رویندر جڈیجہ اور دھونی کے لئے خاص کیپشن لکھا۔ کوہلی نے دھونی کے لئے دل والا اموجی بھی لگایا اور انہیں اسپیشل مینشن کیا۔ دوسری طرف انشکا نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے دھونی اور جڈیجہ کی تصاویر لگاتے ہوئے چنئی کو مبارک باد پیش کی۔ کوہلی نے اسٹوری شیئر کرکے دکھایا کہ وہ کس طرح دھونی کی عزت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- IPL 2023 Prize Money: چمپئن چنئی سپرکنگس مالا مال، ہار کر بھی گجرات کو ملے کروڑوں روپئے، دیکھیں ایوارڈ کی پوری فہرست

قابل ذکر ہے کہ اگر اس سیزن میں چنئی کے لئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست پر نظر ڈالیں تو ڈیوون کونوے اس میں سر فہرست ہیں۔ انہوں نے 16 میچوں میں 672 رنز بنائے ہیں۔ رتوراج گائیکواڈ نے 16 میچوں میں 590 رنز بنائے ہیں۔ شوم دوبے نے 16 میچوں میں 418 رنز بنائے ہیں۔ گیندبازی میں تشار دیش پانڈے، رویندر جڈیجہ اور مہیشا پتھیرانا نے شاندار کارکردگی کی ہے۔ تشار دیش پانڈے نے 16 میچوں میں 21 وکٹیں حاصل کی۔ وہ اس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملہ میں 6 نمبر پر رہے۔ وہیں جڈیجہ نے 16 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کی۔ پتھیرانا نے 12 میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کی۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read