T20 World Cup: حال ہی میں ٹیم انڈیا نے ٹی-20 ورلڈ کپ جیت کرملک کے باشندوں کوبڑا تحفہ دیا ہے۔ اب ہندوستان کی خاتون ٹیم بھی اکتوبرمیں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ فی الحال ٹیم انڈیا ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔ اس کے بعد ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ حالانکہ بنگلہ دیش میں صورتحال تشویشناک ہے، اس لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے ایک پینل کی تشکیل کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے اس کے ساتھ ہی ایک اوربڑا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ سے متعلق کیا بڑا فیصلہ
آئی ایس پی این کرک انفو کی خبر کے مطابق، آئی سی سی نے ٹی-20 ورلڈ کپ سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی نے 2030 میں خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ کو 16 ٹیموں تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں اس پرفیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2009 میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ یہ ٹورنا منٹ کا افتتاحی سیشن تھا۔ اس کے بعد 2016 میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر10 کردی گئی۔ اس بار بھی اکتوبر میں 10 ٹیمیں ہی حصہ لیں گی۔ جبکہ 2026 میں 12 ٹیمیں مقابلے کا حصہ بنیں گی۔ اس کے لئے کوالیفیشکن کی کٹ آف ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ یہ 31 اکتوبر2024 ہے۔ اس کے بعد 2030 میں ٹیموں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوجائے گی۔
Australia 🇦🇺 as a Team has achieved everything in Cricket 🏏
Australian Men’s 🧑🏻 – 6 ODI WC, 2 Champions Trophy, 1 T20 WC, 1 WTC
Australian Women’s 👩🏻 – 7 ODI WC, 6 T20 World Cup
The Greatest Cricket Nation to play Cricket, We call them “Mighty Australian’s” 🦘#Australia pic.twitter.com/abbOr041Qm
— Richard Kettleborough (@RichKettle07) July 2, 2024
ہندوستانی ٹیم تیار
آپ کو بتادیں کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ خطاب جیتے ہیں۔ آسٹریلیا نے 2010, 2012, 2014, 2018, 2020 اور2023 میں 6 بار ورلڈ کپ پرقبضہ کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اب تک ایک بھی بارورلڈ کپ نہیں جیتا ہے۔ انگلینڈ-ویسٹ انڈیز نے ایک ایک باریہ خطاب جیتا ہے۔ ٹیم انڈیا اب ہرمن پریت کور کی قیادت میں اپنے پہلے خطاب کے لئے تیارہوچکی ہے۔
6 اکتوبرکو ہوگا ہندوستان بنام پاکستان
قابل ذکرہے کہ بنگلہ دیش میں خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ کی شروعات تین اکتوبر سے ہونے جارہی ہے۔ ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں پہلا میچ نیوزی لینڈ سے 4 اکتوبر کو کھیلے گی۔ جبکہ ہندوستان-پاکستان کے درمیان بڑا مقابلہ 6 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔ ویمنس ٹی-20 ورلڈ کپ کا فائنل 20 اکتوبرکوکھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس–