ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے ٹیم انڈیا کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہی رہنے والی ہے۔
ایشیا کپ 2023 کے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے اپنی جیت کے رتھ کو جاری رکھتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سپر-4 میں شاندار 41 رنوں سے جیت حاصل کرتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس میچ میں 213 رنوں کے اسکور پر سمٹ گئی تھی۔ اس کے بعد ہدف کا پیچھا کرنے اتری سری لنکا کی ٹیم 41.3 اووروں میں 172 رن بناکر سمٹ گئی۔ ہندوستانی ٹیم کی طرف سے گیند بازی میں ایک بار پھر سے کلدیپ یادو کاکمال دیکھنے کو ملا، جنہوں ںے 4 وکٹ حاصل کئے۔ وہیں رویندر جڈیجہ اور جسپریت بمراہ نے بھی 2-2 وکٹ اپنے نام کئے۔ اس مقابلے میں ہارکے ساتھ سری لنکا کی ونڈے میں چلی آرہی مسلسل 13 میچوں کی جیت کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔
سری لنکا کو پہلے 10 اووروں میں لگے 3 بڑے جھٹکے
سری لنکا کی ٹیم جب اس مقابلے میں ہدف کا پیچھا کرنے اتری تو ان کی شروعات بالکل بھی اچھی نہیں رہی۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا 7 کے اسکورپرپتھم نسانکا کے طور پر لگا جو جسپریت بمراہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد 25 رن کے اسکور 25 کے اسکور پر ٹیم نے اپنا دوسرا وکٹ کسل مینڈس کے طور پر گنوا دیا۔ محمد سراج نے سری لنکائی ٹیم کو اس مقابلے میں تیسرا جھٹکا 25 رن کے ہی اسکور پر دمتھ کرونا رتنے کے طور پر دیا۔ پہلے 10 اووروں کا کھیل ختم ہونے کے بعد سری لنکائی ٹیم کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 39 رن تھا۔
بھارت ایکسپریس۔