روہت شرما نے ونڈے کرکٹ میں 10000 رن مکمل کرلئے۔ (تصویر: بی سی سی آئی ٹوئٹر)
Rohit Sharma Stats: ایشیا کپ 2023 کے اہم مقابلے میں ہندوستان اورسری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جسے ہندوستانی سلامی بلے بازوں نے درست ثابت کردیا ہے۔ روہت شرما اور شبھمن گل کی جوڑی نے ٹیم انڈیا کو بہترین شروعات دلائی تھی، لیکن شبھمن گل 19 رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔ روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف شاندارنصف سنچری لگائی ہے اور وہ کریز پر موجود ہیں۔ ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا 80 رن پرلگا جبکہ شبھمن گل کو بی ولالیج نے بولڈ کردیا۔
اس سے قبل روہت شرما نے انٹرنیشنل میچوں میں 10 ہزار رنوں کا اعدادوشمار حاصل کرلیا ہے۔ روہت شرما نے 241 اننگوں میں 10 ہزار رن بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف 22واں رن بناتے ہی اس خاص مقام کو حاصل کرلیا۔
🚨 Milestone 🔓
1⃣0⃣0⃣0⃣0⃣ ODI runs & counting 🙌 🙌
Congratulations to #TeamIndia captain Rohit Sharma 👏 👏
Follow the match ▶️ https://t.co/P0ylBAiETu #AsiaCup2023 | #INDvSL pic.twitter.com/STcUx2sKBV
— BCCI (@BCCI) September 12, 2023
روہت شرما ونڈے انٹرنیشنل میچوں میں 10 ہزار رنوں کا اعدادوشمار حاصل کرنے والے سب سے تیزبلے باز بن گئے ہیں۔ حالانکہ اس فہرست میں وراٹ کوہلی ٹاپ پر ہیں۔ کوہلی نے 205 اننگوں میں 10 ہزار رنوں کا اعدادوشمارحاصل کرلیا تھا۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہندوستان کے عظیم کرکٹر سچن تندولکر ہیں۔ سچن تندولکر نے 259 اننگوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔