لارڈس کرکٹ گراؤنڈ پرکھیلے جا رہے ہندوستان بنام انگلینڈ تیسرے ٹسٹ کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے لئے محمد سراج پرمیچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔ محمد سراج کویہ سزا چوتھے دن بین ڈکیٹ کے وکٹ پرسیلبریشن کے لئے دی گئی، جس کا ویڈیوآپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
آئی سی سی نے اپنے بیان میں بتایا، “سراج کوکھلاڑیوں اورکھلاڑی معاون اسٹاف کے لئے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے، جس کا تعلق زبان، رویے یا اشاروں سے ہے، جوبین الاقوامی میچ کے دوران آؤٹ ہونے کے بعد کسی بلے بازکی طرف سے توہین یا جارحانہ ردعمل کواکساتی ہے۔”
محمد سراج کوکس بات کی سزا ملی
وکٹ لینے کے بعد محمد سراج نے اپنے فالو-تھرومیں بلے بازکے پاس جاکرجشن منایا اورجب بلے بازبین ڈکیٹ لارڈس کے لانگ روم کی طرف واپس جانے لگے، توانہوں ان سے کانٹیکٹ کیا۔ محمد سراج کا کندھا ڈکیٹ ڈکیٹ کے کندھے ست ٹکرایا تھا۔
India’s ace pacer has been penalised for breaching the ICC Code of Conduct on Day 4 at Lord’s.#WTC27 | #ENGvINDhttps://t.co/5GLw5Q6HHf
— ICC (@ICC) July 14, 2025
بین ڈکیٹ کوآؤٹ کرنے کے بعد محمد سراج
جرمانے کے علاوہ محمد سراج کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔ جب کوئی کھلاڑی 24 ماہ کی مدت میں چاریا اس سے زیادہ ڈی میرٹ پوائنٹس جمع کرتا ہے، تویہ معطلی پوائنٹس میں تبدیل ہوجاتے ہیں اورکھلاڑی پرپابندی عائد کردی جاتی ہے۔
DSP SIRAJ FIRE CELEBRATION AFTER DISMISSED BEN DUCKETT.!!🔥
— MANU. (@IMManu_18) July 13, 2025
آج تیسرے ٹسٹ کا فیصلہ کن دن
لارڈس میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کا آج فیصلہ کن دن ہے۔ ہندوستان کوجیت کے لئے مزید 135 رنوں کی درکارہیں۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر58 رنوں بنا لئے ہیں۔ انگلینڈ کوجیت کے لئے 6 وکٹیں درکارہیں۔ کے ایل راہل 33 رنوں بنا کرناٹ آؤٹ ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


