Bharat Express

Asian Champions Trophy: ہاکی ایشین چمپئنز ٹرافی: جاپان کو ہراکر فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا

India vs Japan: ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ایشین چمپئنز ٹرافی 2023 کے سیمی فائنل میچ میں جاپان کو 0-5 سے ہرا دیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اس جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ٹیم انڈیا نے جاپان کو ہراکر ایشین چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔

India vs Japan Semi-Final Asian Champions Trophy Hockey: ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ایشین چمپئنزٹرافی 2023 کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کو 0-5 سے ہرایا۔ اب ہندوستان کا فائنل میں ملیشیا سے مقابلہ ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں شروعات سے ہی دبدبہ بنائے رکھا۔ اس نے پہلا ہاف ختم ہونے تک 0-3 کی سبقت بنالی تھی۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں 2 گول کئے۔ ٹیم انڈیا نے فل ٹائم ہونے تک 0-5 سے جیت درج کی۔

 ہندوستان نے پورے ٹورنا منٹ میں اچھا پرفارم کیا۔ اس نے سیمی فائنل میں بھی اسے برقرار رکھا۔ پہلے کوارٹرمیں دونوں ہی ٹیمیں گول نہیں کر سکیں۔ اس کے بعد ارش دیپ سنگھ نے کھاتہ کھلوایا۔ انہوں نے 19ویں منٹ میں گول کیا۔ وہیں ہرمن پریت سنگھ نے 23ویں منٹ میں گول کیا۔ مندیپ سنگھ، سمت اورکارتھی سیلوم نے بھی ایک ایک گول کیا۔

اس سے پہلے جاپان نے ہندوستان کو ڈھاکہ میں سیمی فائنل میچ میں دو سال پہلے 3-5 سے ہرایا تھا۔ تاہم ٹیم انڈیا نے اس بارپاسا پلٹتے ہوئے بدلا پورا کیا۔ ٹیم انڈیا اس سیمی فائنل میں کافی جارح ہوکرکھیل رہی تھی۔ وہیں جاپان کی ٹیم دفاع کی کوشش میں تھی۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے 3 اگست کو ہوئے مقابلے میں چین کو بری طرح ہرایا تھا۔ ہندوستان نے اس میچ میں 2-7 سے جیت درج کی تھی۔ اس کے بعد 4 اگست کو جاپان کے ساتھ ہوا مقابلہ 1-1 کی برابری پرختم ہوا۔ ٹیم انڈیا نے 6 اگست کو ملیشیا پر بہترین جیت حاصل کی۔ اس نے 0-5 سے ملیشیا کو ہرایا۔ اس کے بعد کوریا کو 2-3 سے ہرایا۔ ٹیم انڈیا نے پاکستان کو 0-4 سے ہرایا تھا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا میں سیمی فائنل میں پہنچی۔ ہندوستانی گول کیپر پی شریجیش کے لئے سیمی فائنل میچ بہت ہی خاص رہا۔ یہ ان کے کیریئر کا 300واں میچ تھا۔ انہیں میچ سے پہلے اعزازسے بھی سرفرازکیا گیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔