Bharat Express

Shakib Al Hasan ICC Player of the Month: آئی سی سی نے بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کو منتخب کیا مارچ کا بہترین کھلاڑی، جانئے انہیں کیوں ملا یہ ایوارڈ

Sakhib Al Hasan: بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن کو آئی سی سی نے ایک خاص ایوارڈ دیا ہے۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ انہیں یہ ایوارڈ کیوں دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن (Image Source: Twitter)

Shakib Al Hasan ICC Awards of the Month: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے بدھ کو بنگلہ دیش کے آل راونڈر کھلاڑی شکیب الحسن کو مارچ 2023 کے لئے پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ شکیب الحسن کو دوسری بار آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ شکیب الحسن نے حال ہی میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کرکٹ ٹیم کے خلاف بہت شاندار کارکردگی پیش کی تھی، اس لئے انہیں آئی سی سی نے مارچ 2023 کا سب سے اچھا کھلاڑی منتخب کیا ہے۔ مارچ کے مہینے کی شروعات میں شکیب الحسن نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں دو نصف سنچری اننگ کھیلی تھی۔

شکیب الحسن کو ملا ایوارڈ

شکیب الحسن نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میچ میں 69 گیندوں میں 58 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ ایک وکٹ بھی حاصل کیا تھا۔ تیسرے ونڈے میچ میں شکیب الحسن نے 71 گیندوں میں 75 رنوں کی اننگ کھیلی تھی اور 10 اوور میں 35 رن دے کر 4 وکٹ بھی حاصل کئے تھے۔ یہ شکیب الحسن کے لئے ایک آل راونڈرکارکردگی تھی۔ اس کے علاوہ ٹی-20 سیریز کے پہلے میچ میں شکیب الحسن نے 24 گیندوں میں 34 رن اورایک وکٹ حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ شکیب الحسن نے دوسرے اور تیسرے ٹی-20 میچ میں بھی 1-1 وکٹ حاصل کئے تھے۔

اس کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا، جہاں صرف ایک ٹسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ اس ٹسٹ میچ میں پہی اننگ بھی کپتان شکیب الحسن نے 94 گیندوں میں 87 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ شکیب الحسن نے دونوں اننگوں کو ملاکر 2 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس طرح سے شکیب الحسن نے مارچ میں کھیلے گئے 12 انٹرنیشنل میچوں میں کل 353 رن بنائے اور 15 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ایک ماہ میں اتنے سارے اچھے پرفارمنس کی وجہ سے شکیب الحسن کو آئی سی سی نے مارچ 2023 کا سب سے اچھا کرکٹر منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ICC World Cup 2023: عالمی کپ کے دوران پاکستان کے پسند کی جگہ کھیلنے کے معاملے میں نیا موڑ، آئی سی سی نے دیا جواب

شکیب الحسن کو آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا، لیکن ابھی تک اپنی گھریلو کی وجہ سے شکیب الحسن کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کی ٹیم کے ساتھ جڑ نہیں پائے ہیں۔ ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ شکیب الحسن اس آئی پی ایل سیزن میں نظرآئیں گے یا نہیں۔

-بھارت ایکسپریس