انگلینڈ کے پاکستانی نژاد کرکٹر شعیب بشیر کو ہندوستان کا ویزا مل گیا ہے۔
Shoaib Bashir Got India’s Visa: انگلینڈ کے پاکستانی نژاد کھلاڑی شعیب بشیرکوہندوستان کا ویزا مل گیا ہے۔ اس ہفتے کے آخرمیں وہ ہندوستان آکرانگلش ٹیم کوجوائن کرلیں گے۔ ویزا کی پریشانیوں کے سبب شعیب بشیرکوابوظہبی سے انگلینڈ لوٹنا پڑا تھا، لیکن اب انہیں ہندوستان آنے کا ویزا مل گیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے شعیب بشیر کو ویزا ملنے کی جانکاری دی۔ بورڈ کی طرف سے بتایا گیا، “بشیرکو اب اپنا ویزا مل گیا ہےاوراس ہفتے کے آخر میں وہ ہندوستان میں ٹیم سے جڑنے کے لئے سفرکرنے والے ہیں۔” مزید لکھا گیا، “ہمیں خوشی ہے کہ اب یہ موضوع حل ہوگیا ہے۔”
Shoaib Bashir has now received his visa, and is due to travel to join up with the team in India this weekend.
We’re glad the situation has now been resolved.#INDvENG | #EnglandCricket pic.twitter.com/vTHdChIOIi
— England Cricket (@englandcricket) January 24, 2024
نہیں کھیل سکیں گے پہلا ٹسٹ
ویزا میں تاخیرکے سبب شعیب بشیرہندوستان کے خلاف حیدرآباد میں ہونے والا پہلا ٹسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ انگلینڈ ٹیم گزشتہ اتوار (21 جنوری) حیدرآباد میں لینڈ ہوگئی تھی، لیکن شعیب شیرکو ویزا نہ مل پانے کے سبب مجبوراً انگلینڈ لوٹنا پڑا تھا، لیکن اب ان کا موضوع بھی حل ہوگیا ہے۔
25 جنوری سے ہوگا پانچ ٹسٹ میچوں کا آغاز
ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان کل پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جائے گی، جس کی شروعات 25 جنوری سے ہوگی۔ پہلا ٹسٹ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد وشاکھا پٹنم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ کی شروعات 02 فروری سے ہوگی۔ اس کے بعد سیریز کا تیسرا مقابلہ 15 فروی سے راج کوٹ میں، چوتھا 23 فروری سے رانچی میں اور پانچواں 7 مارچ سے دھرمشالہ میں کھیلا جائے گا۔
اب تک ایسا رہا ہے شعیب بشیر کا کیریئر
شعیب بشیراب تک 6 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 6 لسٹ اے اور 5 ٹی-20 انٹرنیشنل مقابلے کھیل لئے ہیں۔ فرسٹ کلاس کی 10 اننگوں میں انہوں نے 10 وکٹ، لسٹ اے کی 7 اننگوں میں 3 وکٹ اورٹی-20 کی 4 اننگوں میں 4 وکٹ حاصل کرلئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔