ٹیم انڈیا کو آئندہ ماہ انگلینڈ کے دورے پر جانا ہے، جس میں ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز 27-2025 ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہوگی۔ اس دورے کے لئے بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم انڈیا کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی اورروی چندراشون جیسے سینئرکرکٹروں کے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے لئے ایک نئی شروعات ہے۔ اسی کے ساتھ ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کو نیا کپتان بھی مل گیا ہے۔ وہیں اسٹارتیزگیند باز محمد شمی اورمڈل آرڈربلے بازشرے یس ایئرکوٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔
شبھمن گل کو ملی کپتانی
نوجوان بلے بازشبھمن گل کوہندوستان کی ٹسٹ ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز سے شبھمن گل اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ ہندوستان کا انگلیںڈ دورہ 20 جون سے شروع ہوگا۔ شبھمن گل کے ساتھ رشبھ پنت کونائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
Shubman Gill-led #TeamIndia are READY for an action-packed Test series 💪
A look at the squad for India Men’s Tour of England 🙌#ENGvIND | @ShubmanGill pic.twitter.com/y2cnQoWIpq
— BCCI (@BCCI) May 24, 2025
انگلینڈ دورے کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان
شبھمن گل (کپتان)، رشب پنت (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، سائی سدرشن، ابھمنیوایشورن، کرون نائر، نتیش کمار ریڈی، رویندرجڈیجہ، دھرو جریل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، آکاش دیپ، ارشد دیپ سنگھ اور کلدیپ یادو۔
اجیت اگرکرکی قیادت والی سلیکشن کمیٹی نے کیا اعلان
اجیت اگرکرکی قیادت والی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ دورے کے لئے ایک نوجوان ٹیم منتخب کی ہے۔ ساتھ ہی شبھمن گل کی شکل میں نیا کپتان بھی مل گیا ہے۔ یشسوی جیسوال اورشبھمن گل سلامی بلے بازی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ سائی سدرشن اورکرون نائرکومڈل آرڈرمیں جگہ دی گئی ہے، جووراٹ کوہلی کی عدم موجودگی میں نمبر-4 کا کردارنبھا سکتے ہیں۔ رشبھ پنت کونائب کپتان بنایا گیا ہے اوروہ وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈرمیں اہم کردارنبھائیں گے۔ دھروجریل کودوسرا وکٹ کیپربھی منتخب کیا گیا ہے۔ اسٹارتیزگیند باز محمد شمی اورمڈل آرڈربلے بازشرے یس ایئرکوٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ شرے یس ایئر کو بھی نہیں منتخب کیا گیا۔ وہ آئی پی ایل 2025 میں شاندارفارم میں نظرآئے۔ اس سے پہلے وہ چمپئنز ٹرافی میں بھی ٹیم انڈیا کے ہیرو تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




