Bharat Express DD Free Dish

BCCI Announces Prize Money For Team India: ورلڈ چمپئن ٹیم انڈیا کے لئے بی سی سی آئی کا بڑا اعلان، ملے گا 100 کروڑ روپئے سے بھی زیادہ کا انعام

 ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کا خطاب جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا کوبی سی سی آئی سے بڑا انعام ملا ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹیم کے لئے نقد رقم کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعامی رقم (پرائزمنی) آئی سی سی سے ملنے والی انعامی رقم سے الگ ہے۔

BCCI Announces Prize Money For Team India: ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کی مسلسل دوسری اورخطابی جیت کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کوبڑا انعام دیا ہے۔ بورڈ نے ٹیم انڈیا کونقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیم نے فائنل میں نیوزی لینڈ کواحمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں 96 رنوں سے ہرایا تھا۔ پورے ٹورنا منٹ میں ٹیم نے طوفانی بلے بازی، مضبوط گیند بازی اوربہترین فیلڈنگ کی کارکردگی کی، جس میں سنجو سیمسن، جسپریت بمراہ اورباقی کھلاڑیوں نے اہم کردارنبھایا، جس کے سبب اب ٹیم کوزبردست انعام ملنے جا رہا ہے۔

ٹیم انڈیا کے لئے بی سی سی آئی کا بڑا اعلان

بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کو131 کروڑروپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف، معاون اسٹاف اورباقی اراکین کے درمیان تقسیم کی جائے گی، جو اب تک کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی ہے۔ بی سی سی آئی نے گزشتہ بار2024 کے 125 کروڑروپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس بارانعامی رقم میں 6 کروڑروپئے بڑھائے گئے ہیں۔ ٹیم انڈیا نے ان دوٹورنا منٹ کے درمیان چمپئنزٹرافی بھی جیتی تھی۔ تب بھی بی سی سی آئی نے 58 کروڑروپئے دیئے تھے۔

آئی سی سی سے الگ ہے بی سی سی آئی کا انعام

واضح رہے کہ یہ انعامی رقم (پرائزمنی) آئی سی سی سے ملنے والی انعامی رقم سے الگ ہے۔ آئی سی سی نے چیمپئن ٹیم کوکل پرائزپول میں سے 3 ملین ڈالر(تقریباً 27.5 کروڑروپئے) دیئے۔ رنراپ نیوزی لینڈ کو1.6 ملین ڈالر ملے۔ تاہم، بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کوایک بونس فراہم کیا ہے، جوہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیم بونس میں سے ایک ہے۔ یہ انعامی رقم کھلاڑیوں کومستقبل میں بڑے ٹورنامنٹ جیتنے کی ترغیب دے گی۔

صرف ایک میچ ہراکرجیتا خطاب

ٹی- 20 ورلڈ کپ 2026 میں ٹیم انڈیا کا غلبہ رہا۔ ہندوستانی ٹیم کوپورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم انڈیا نے گروپ مرحلے میں مسلسل 4 میچ جیت کرسپر-8 میں جگہ حاصل کرلی ہے۔ تاہم، انہیں اپنے پہلے ہی سپر-8 میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم جیت کے راستوں پرواپس آئی۔ زمبابوے اورویسٹ انڈیزکوشکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ اس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read