Bharat Express DD Free Dish

بی سی سی آئی کا بڑا اعلان، اس ٹیم سے پہلی بارونڈے سیریزکھیلے گا ہندوستان، شیڈول آیا سامنے

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ جون کے ماہ میں ہندوستانی ٹیم اپنے گھرپرایک ٹسٹ اورتین ونڈے میچ کھیلنے والی ہے۔ اس سیریز کا شیڈول سامنے آگیا ہے، جس کی شروعات 6 جون سے ہوگی۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے درمیان بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ آئی پی ایل 2026 کے بعد ہندوستانی ٹیم اپنے گھرپرایک ٹسٹ اورتین میچوں کی ونڈے سیریزکھیلنے والی ہے۔ یہ مقابلے جون میں کھیلے جائیں گے اوربی سی سی آئی نے شیڈول کا اعلان بھی کردیا ہے۔ اس دورے کے لئے ایک ایسی ٹیم ہندوستان آرہی ہے، جس کے خلاف ٹیم انڈیا نے ابھی تک ایک بھی ونڈے سیریزنہیں کھیلی ہے۔ ایسے میں یہ سیریزفینس کے لئے کافی دلچسپ ہونے والی ہے۔

اس ٹیم سے پہلی بارونڈے سیریزکھیلے گا ہندوستان

بی سی سی آئی نے افغانستان کے ہندوستان دورے 2026 کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ یہ دورہ جون 2026 میں ہوگا، جس میں ہندوستان اورافغانستان کے درمیان ایک ٹسٹ میچ کے ساتھ ساتھ تین ونڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔ دورے کی شروعات ٹسٹ میچ سے ہوگی، جو6 سے 10 جون کے درمیان نیوچنڈی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔ ان دونوں ممالک کے درمیان یہ دوسرا ٹسٹ میچ ہوگا۔ اس سے پہلے سال 2018 میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان ٹسٹ میچ کھیلا گیا تھا، جو افغانستان کی ٹیم کا پہلا ٹسٹ میچ بھی تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Team India (@indiancricketteam)

پہلی ونڈے سیریز میں مقابلہ

پھرونڈے سیریزکا آغاز14 جون سے ہوگا۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلی ونڈے سیریزہوگی۔ اس سے پہلے صرف آئی سی سی ایونٹ اورایشیا کپ میں ہی ان دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا ونڈے فارمیٹ میں ہوا تھا۔ یہ میچ دھرمشالہ، لکھنواورچنئی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ افغانستان کرکٹ کے لئے ایک بڑا موقع ہوگا، کیونکہ اسے دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔ اس سیریزسے ٹیم انڈیا بھی 2027 ونڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کوشروع کرے گی۔

ہندوستان-افغانستان سیریزکا شیڈول

واحد ٹسٹ میچ- 6 جون سے 10 جون (چنڈی گڑھ)

پہلا ونڈے میچ- 14 جون، 2026 (دھرمشالہ)

دوسرا ونڈے میچ- 17 جون، 2026 (لکھنو)

تیسرا ونڈے میچ- 20 جون، 2026 (چنئی)

روہت شرما-وراٹ کوہلی کی ہوگی واپسی

یہ سیریزہندوستانی فینس کے لئے کافی خاص رہنے والی ہے۔ روہت شرما اوروراٹ کوہلی ایک بارپھرایکشن میں نظرآئیں گے۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے فی الحال ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ٹیم کا سلیکشن آئی پی ایل 2026 کے بعد ہوسکتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read