Bharat Express DD Free Dish

Indian Premier League 2026: روہت شرما کی دھواں دھار بیٹنگ، ممبئی انڈینز نے لکھنؤ کو 6 وکٹوں سے دی شکست

محمد شامی اور محسن خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔اس جیت کے بعد ممبئی انڈینز پوائنٹس ٹیبل میں اگرچہ ابھی نچلے حصے میں موجود ہے، لیکن ٹیم نے زبردست واپسی کا اشارہ دے دیا ہے، جبکہ لکھنؤ سپر جائنٹس کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

آئی پی ایل 2026 کے 47ویں مقابلے میں ممبئی انڈینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ممبئی نے پلے آف کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لکھنؤ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ ٹیم کو جوش انگیس اور مچل مارش نے تیز شروعات دلائی۔ اگرچہ انگلش صرف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، لیکن مارش نے نکولس پورن کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت قائم کی۔نکولس پورن نے صرف 21 گیندوں پر 63 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے شامل تھے، جب کہ مارش نے 44 رنز بنائے۔ بعد میں Aiden Markram نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 31 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن تک پہنچایا۔

ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کی شروعات شاندار رہی۔ روہت شرمااور ریان نے پہلے وکٹ کے لیے 143 رنز کی زبردست شراکت قائم کر کے میچ یکطرفہ بنا دیا۔ رکیلٹن نے 32 گیندوں پر 83 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔اس کے بعد روہت شرما نے اپنی کلاس دکھاتے ہوئے 44 گیندوں پر 84 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، جس نے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھ دی۔ مڈل آرڈر میں تلک ورما اور سوریہ کمار یادو نے مختصر مگر اہم شراکتیں دیں۔آخری لمحات میں نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 23) اور ول جیکس(ناٹ آؤٹ 10) نے ٹیم کو 8 گیندیں باقی رہتے ہدف تک پہنچا دیا۔

لکھنؤ کی جانب سے منیمارن سدھارتھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محمد شامی اور محسن خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔اس جیت کے بعد ممبئی انڈینز پوائنٹس ٹیبل میں اگرچہ ابھی نچلے حصے میں موجود ہے، لیکن ٹیم نے زبردست واپسی کا اشارہ دے دیا ہے، جبکہ لکھنؤ سپر جائنٹس کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read