Bharat Express

Holi Tips for Health: ہولی کے تہوار کو احتیاط کے ساتھ منائیں، برا نہ مانو ہولی ہے

اپنی صحت کو باکل نظر اندازمت کریں۔ ایسے میں اگر آپ چاہیں تو ہولی پر کچھ باتوں کا ضرور خیال کرکے تہوار کو منائے

ہولی کے تہوار کو احتیاط کے ساتھ منائیں، برا نہ مانو ہولی ہے

Holi Tips for Health: نوجوانوں کو ہولی کا  تہوار کا خاص انتظار ہوتا ہے۔ کیوں نہ ہو! ہولی کا تہوار ہوتا کچھ ایسا ہی ہے۔ لیکن لڑکیاں ہولی کے سرخ پیلے رنگوں سے سب سے زیادہ ڈرتی ہیں کہیں یہ رنگ ان کی جلد کو نقصان نہ پہنچا دیں۔

ہولی کھیلتے وقت کچھ باتوں کا ضرور خیال رکھیں، کہیں ایسا نہ ہوکے ہولی کا تہوار تو آپ نے جوش و خروش کے ساتھ منایا،لیکن کچھ احتیاط کو نظر انداز کیا تو آپ ہی اس کے ذمہ دار ہوں گے۔کیوں کہ موسم کا اور بیماری کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا ہے۔ اس تہوار کو تہوارکی طرح ہی منائیں۔ آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ کیا بات ہے تہوارتو تہوار ہوتاہے۔ جی باکل، آپ رنگوں اور پانی کا استعمال کیا نہیں کررہیں ہیں۔
اپنی صحت کو باکل نظر اندازمت کریں۔ ایسے میں اگر آپ چاہیں تو ہولی پر کچھ باتوں کا ضرور خیال کرکے تہوار کو منائے۔

سن گلاسز کا استعمال
اگر کوئی آپ کے چہرے پر گہرا رنگ ڈالتا ہے تو اس سے آپ کی جلد کے ساتھ آپ کی آنکھوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔اگر کوئی آپ پر رنگ لگا رہا ہے تو آپ آنکھیں بند کر لیں۔ یا پھر باہر جانے سے پہلے دھوپ کا چشمہ پہن کر باہر جائیں۔ اس سے آپ خوبصورت بھی نظر آئیں گی اور آپ کی آنکھیں بھی محفوظ رہیں گی۔

صاف پانی سے آنکھیں دھوئیں

آنکھوں کو پانی سے صاف رکھنا چاہیے۔ اسی لیے ہولی کے دن بھی اگر آپ کی آنکھوں میں رنگ لگ گیا ہے تو آپ صاف پانی سے آنکھیں دھوئیں۔ اس کے علاوہ آپ آنکھوں کو صاف رکھنے کے لیے عرق گلاب کا استعمال کریں۔

نشے سے بچیں
ہولی کے موقع پر کچھ لوگ ٹھنڈائی میں بھانگ ملا کر پیتے ہیں۔ بہت سے لوگ شراب پینا بھی نہیں چھوڑتے۔ شراب پینا آپ کی ہولی کو خراب کر سکتا ہے۔ ایسی صورت میں آپ نشہ آور چیزوں کے بجائے پھلوں کا رس، سبزیوں کا جوس اور ناریل کا پانی پی سکتے ہیں۔