Bharat Express

Holi

حال ہی میں بہار میں دو اے ایس آئی کا قتل کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ جمعہ کو بہار کے نندلال پور کے قریب ایک شخص نے اے ایس آئی سنتوش کمار پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔ زخمی پولیس اہلکار سنتوش کمار کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس سے قبل بہار کے ارریہ ضلع میں گاؤں والوں کے ساتھ جھڑپ میں پولیس افسر راجیو رنجن کی ہلاکت ہو گئی تھی۔

ہفتہ کے روز اتر پردیش کے اناؤ میں ایک مسلمان شخص کو ہجوم نے مبینہ طور پر اس لیے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا کیوں کہ اس نے ان لوگوں کر اپنے اوپر ہولی کا رنگ لگانے سے روکا۔

عمران مسعود نے ہولی کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ پہلی بار ہولی کے رنگوں میں نفرتیں مل رہی ہیں۔ میں محبت کا پیغام دینے کے لیے ہولی منا رہا ہوں۔

گریڈیہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بمل کمار نے کہا کہ کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا ہے اور حالات قابو میں ہیں۔ ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر سمیتا کماری نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ چند ’’سماج دشمن‘‘ عناصر نے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی، جس وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

دارالحکومت دہلی میں صبح ہلکی دھوپ تھی لیکن جیسے جیسے دن چڑھتا گیا ابر آلود ہو گیا۔ شام ہوتے ہی کئی علاقوں میں بارش شروع ہو گئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

سنبھل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشنا کمار وشنوئی نے کہا کہ سب کچھ بہت پیار سے چل رہا ہے۔ یہاں کے لوگ خوش ہیں۔ آپس میں بھائی چارے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سنبھل پولیس کی محنت رنگ لائی۔ سب کچھ پرامن ہو رہا ہے۔

ہولی کے اس موقع پر سی ایم یوگی نے قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے لوگ متحد ہیں تو کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔ ہندوستان اسی صورت میں ترقی کرسکتا ہے ،جب اس کے لوگ مل کر کام کریں۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے انسٹاگرام پر لکھا، ’’رنگوں، خوشی، جوش و خروش، بھائی چارے، مساوات اور ہم آہنگی کے عظیم تہوار ہولی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس زلزلے کے صرف تین گھنٹے بعد شمال مشرقی ہندوستان میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کئی ریاستوں کی پولیس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹس یا تبصرے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ انتظامیہ نے تہوار کو پرامن طریقے سے منانے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔