نئی دہلی، 17 نومبر (بھارت ایکسپریس): ٹرین سے مسلسل کٹے جانے والے جانوروں کی موت کے معاملے میں بھارتی محکمہ ریلوے نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب ہندوستانی ریلوے ٹرین کی پٹریوں کے گرد باڑ لگانے کا تجربہ کرنے جا رہی ہے۔ یہ باڑ ان جگہوں پر لگائی جائے گی جہاں جانوروں کے کٹنے کے زیادہ واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ اگر اعداد و شمار کی بات کریں تو سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم اپریل سے اب تک 2650 سے زیادہ جانور ریلوے ٹریک پر ٹرین سے ٹکرا چکے ہیں۔ یہ فیصلہ ان اعداد و شمار کے سامنے آنے کے بعد ہی لیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار ہر سال بڑھ رہے ہیں۔ زیادہ تر باڑ لگانے کا کام شمالی وسطی ریلوے زون کے پریاگ راج پٹی میں کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

