Bharat Express

Tamil Nadu: تمل ناڈو میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر تین اسکولی بچے ہلاک

دونوں بھائی سوریہ اور وجے ایک سائیکل پر تھےاور رفیق دوسری سائیکل پر تھا۔مرنے والے بچے ونیمباڈی کے میلومپٹی گاؤں کے رہنے والے تھے۔

متھرا میں ٹرین حادثہ، شکوربستی سے آنے والی ای ایم یو پلیٹ فارم پر چڑھی، چاروں طرف مچی افراتفری

Tamil Nadu: تمل ناڈو میں ایک دردناک حادثہ سامنے آیا ہے۔ اس حادثے میں اسکول کے 3 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ تمل ناڈو کے تروپتر ضلع کے ونیمباڈی کے قریب ولیماپو گاؤں میں منگل کو دو سائیکلوں پر سفر کر رہے تین اسکولی طلباء کو ایک تیز رفتار ایس یو وی نے ٹکر مار دی۔

تینوں لڑکوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ ان میں ایک لڑکے کی شناخت  ایس رفیق کے طور پر ہوئی ہے۔ باقی دو لڑکوں کی شناخت سگے بھائی آروجے اور آر سوریہ کے طور پر کی گئی ہے۔یہ تینوں لڑکے اپنی سائیکل پر سوار تھے۔ حادثہ کی وجہ سے تینوں لڑکوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ۔ جاں بحق ہونے والے تینوں لڑکے آٹھویں جماعت میں پڑھتے تھے۔

دونوں بھائی سوریہ اور وجے ایک سائیکل پر تھےاور رفیق دوسری سائیکل پر تھا۔مرنے والے بچے ونیمباڈی کے میلومپٹی گاؤں کے رہنے والے تھے۔

یہ بھی پڑھیں- Maharashtra Ahmednagar Sugar Mill Boiler Blast: مہاراشٹر میں شوگر مل کا بوائیلر پھٹنے سے بڑا حادثہ، چار ٹینکوں میں دھماکہ، کئی مزدور زخمی

ترووتور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس بالاکرشنن نے بتایا کہ، “ایس یو وی کا ڈرائیور جس نے لڑکوں پر گاڑی چڑھائی، سنتوش کمار (29)، ہماری تحویل میں ہے اور اس نے کہا کہ  کچھ مویشی اچانک ہائی وے سے گزرے اسی وقت  اس نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا ۔”

اس کے بعد ایس یو وی نے مخالف سمت میں موڑ لیا اور سائیکل پر اسکول جانے والے بچوں کو ٹکر مار دی۔ جائے حادثہ پر چنئی-بنگلور ہائی وے پر شدید ٹریفک جام تھا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے براہ راست صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ٹریفک کی بھیڑ کو دور کیا۔

تینوں لڑکوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ونیمباڈی تالوک اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ تروپتور کے ضلع کلکٹر بھاسکر پانڈین نے اسپتال پہنچ کر حادثے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read