Bharat Express

وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ، اوویسی تھے سوار

وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ، اوویسی تھے سوار

سورت، 8 نومبر (بھارت ایکسپریس): ریاست گجرات کے سورت ضلع میں وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ کا معاملہ ساممنے آیا ہے۔ اسی ٹرین میں اے آئی ایم آئی ایم کے سبراہ اسدالدین اوویسی سفر کر رہے تھے۔ ٹرین پر نا معلوم افراد نے پتھراؤ کردیا۔ پارٹی کے سینئیر لیڈر وارس پٹھان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزموں کا نشانہ اوویسی تھے۔  پٹھان نے دعویٰ کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ گجرات کے ریاستی صدر صابر کابلی والا اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ احمد آباد سے سورت کے لیے ‘وندے بھارت ایکسپریس’ میں سفر کر رہے تھے، اسی وقت  یہ واقعہ پیش آیا۔

اویسی پر حملے کا دعویٰ

 کھڑکی کے ٹوٹے شیشے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے AIMIM لیڈر وارث پٹھان نے ٹویٹ کیا کہ گزشتہ روز جب اسد الدین اویسی، صابر کابلی والا اور ہماری ٹیم احمد آباد سے سورت جانے والی ‘وندے بھارت ایکسپریس’ ٹرین میں سفر کر رہی تھی تو کچھ نامعلوم لوگوں نے پتھراؤ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ دانستہ طور سے اویسی پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔

دو بار کیا گیا  پتھراؤ

 گجرات میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پٹھان نے دعویٰ کیا کہ جس کوچ میں اسد الدین اویسی بیٹھے تھے اس پر دو بار پتھراؤ کیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے آج احمد آباد سے سورت کا سفر وندے بھارت ایکسپریس میں کیا۔  جب ہم منزل سے 20 سے 25 کلومیٹر دور تھے تو پتھراؤ ہوا جس سے کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔  اویسی اسی  کوچ میں بیٹھے تھے۔  پٹھان نے کہا کہ آپ ہمارے حقوق کے لیے ہماری آواز کو پتھراؤ سے نہیں دبا سکتے۔