Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

 ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے پارٹی کے 65 باغی اراکین اسمبلی سے استعفیٰ دینے اور نیا مینڈیٹ مانگنے کی اپیل کی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ باغی اراکین کے ذریعہ عرضی داخل کرکے انہیں اصلی ٹی ایم سی کے طورپر منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس کی جانب سے ’’ہندوستان میں مساجد کے انہدام اورمذہبی آزادی پرحملوں‘‘ کے موضوع پر ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کا آئین ہرشہری کو مذہبی آزادی، اپنے مذہب پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے کا حق دیتا ہے۔ ایک جمہوری اورکثیرثقافتی ملک کی حیثیت سے تمام مذاہب کے عبادت گاہوں کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔

مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے اور ملبے کے نیچے مزید افراد کے پھنسے ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ اسی وجہ سے انتہائی احتیاط کے ساتھ امدادی کام انجام دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے اروناچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈ، اچانک سیلاب اور گھروں و بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے دریاؤں کے کنارے اور حساس علاقوں میں رہنے والے افراد کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملے میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس پورے واقعے پر کئی سنگین سوالات اٹھائے۔ اس دوران انہوں نے دیگر سیاسی اور عوامی مسائل پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ریلوے کے مطابق، تنازعہ کے دوران ملزم نے مینک لوہار کے پیٹ میں چاقو مار دیا، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ رات 11:04 بجے ٹرین بوری ولی اسٹیشن پہنچی۔

گھاٹ پر موجود افراد نے لڑکیوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن گنگا کے تیز بہاؤ کے باعث وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں چیخ و پکار مچ گئی اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔

اضافی فورسزکی تعیناتی جموں وکشمیر انتظامیہ کے ساتھ مل کر کی جائے گی۔ بالتال اور پہلگام دونوں راستوں پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے یہ تعیناتی 25 جون سے پہلے مکمل کرلی جائے گی۔ سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے روڈ اوپننگ پارٹیز (آر او پی ایس) کی تعیناتی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

روہنی آچاریہ نے کہا کہ بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملے سے متعلق کئی درخواستیں مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور ان مقدمات کی قانونی مضبوطی کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ ایک نہایت اہم دستاویز ہے۔ ایسے میں اس رپورٹ کو منظر عام پر نہ لانا شکوک و شبہات کو مزید بڑھاتا ہے۔