Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

اتراکھنڈ پولیس کے جوان شیر سنگھ نے ملازمت سے استعفیٰ دے کر جنتر منتر پر جاری کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی نیٹ مخالف تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے جنتر منتر پہنچنے پر شیر سنگھ کا خیرمقدم کیا اور ان کے فیصلے کو طلبہ کے حق میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

بہار میں پیپر لیک معاملے پر طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ نوادہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کی سکیورٹی اچانک سخت کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع کے ایس پی خود سڑکوں پر اتر کر حالات کی نگرانی اور سکیورٹی انتظامات کی کمان سنبھال رہے ہیں۔

سی جے پی کے قومی ترجمان آشوتوش نے کہا، ’’حکومت نے دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے ہمارے مطالبے پرکل دوپہرتک کا وقت مانگا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت انہیں جلد ہی برخاست کردے گی۔ جبکہ 2 مطالبات پرحکومت نے رضامندی ظاہرکی ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا، ’’جنترمنترپر ہمارا پُرامن احتجاجی مظاہرہ تب تک جاری رہے گا، جب تک دھرمیندرپردھان استعفیٰ نہیں دے دیتے۔‘‘ ابھجیت دیپکے نے کہا کہ جنترمنترپرجاری پرامن دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہوگا، جب تک مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دے دیتے۔

پروفیسرسید عین الحسن کو 23 جولائی 2021 کواردویونیورسٹی کا پانچواں وائس چانسلرمقررکیا گیا تھا اورانہوں نے 28 جولائی 2021 کواپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا تھا۔ پروفیسرسید عین الحسن نے اپنی مدت کارمیں یونیورسٹی کوترقی دینے کے لیے مسلسل کوشاں رہے۔ انہیں کے دورمیں یونیورسٹی کونَیک کی جانب سے "اے+" گریڈ حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ کیوایس عالمی رینکنگ اوراین آئی آرایف کی قومی رینکنگ میں مانو کو بہتر مقام ملا۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے NEET UG 2024 پرچہ لیک معاملے میں عدالت کے سامنے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران مبینہ مرکزی سازش کار سنجیو مکھیا کے خلاف پرچہ چوری کرنے یا اسے تقسیم کرنے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔ شواہد کی عدم موجودگی کے باعث سی بی آئی نے اس مقدمے میں انہیں کلین چٹ دے دی ہے۔

نیٹ پیپرلیک ہونے پردہلی میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ دریں اثنا، راہل گاندھی کی رہائش گاہ پرانڈیا الائنس کی میٹنگ ہوئی اورتمام شریک لیڈران پُرامن طریقے سے تیس جنوری مارگ پرگاندھی اسمرتی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی بھی راہل گاندھی کی رہائش گاہ پرپہنچیں۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے جنتر منتر پر احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج یہ ظلم کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو مجھے لگتا ہے کہ ہمارے ملک کے حالات بدتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو انہوں نے کھلی جیل بنایا ہے، پورے ملک کو یہ کھلی جیل بنا دیں گے۔ حکومت بہت مغرور ہوگئی ہے۔ اب اگر تبدیلی لائیں گے تو یہی نوجوان لائیں گے۔

بھارتی ریلوے نے جنوبی مشرقی ریلوے کے نمپورا ویسٹ آؤٹر کیبن اور مدناپور کے درمیان 14.52 کلومیٹر طویل تیسری ریلوے لائن بچھانے کے لیے 440 کروڑ روپے کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مصروف ریلوے کوریڈور کی گنجائش میں اضافہ کرنا اور مسافر و مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت کو مزید ہموار بنانا ہے۔

 لکھنؤ کے مہانگرتھانہ علاقے میں زیرتعمیرشالیمارگیلنٹ ویسٹ عمارت میں ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا، جب لفٹ ٹوٹ گئی۔ لفٹ میں کام کرنے والے 4 مزدورتہہ خانے (بیسمنٹ) میں گرکرزخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔