Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

اے پی سی آر نے مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا کے بدھیاتولا گاؤں کے اُن درجنوں متاثرہ خاندانوں کو بڑی قانونی راحت دلائی ہے جن کے مکانات کو بلڈوزر کارروائی کے ذریعے منہدم کیے جانے کا خدشہ تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے ساتھ سابرمتی میں ’لوک دربار‘ کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے مقامی مسائل پر شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے رانیپ کو مغربی احمد آباد کا مستقبل کا اہم مرکز قرار دیتے ہوئے گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

پولیس نے رام مندرمیں چوری کی پیشکش کرنے والے 8 ملزمان کے گھروں پرچھاپے مارے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے ہر ایک سے کچھ نہ کچھ برآمد ہوا۔

وزیر اعظم مودی نے ’من کی بات‘ کے 135ویں ایپی سوڈ میں احمد آباد میں منعقدہ 'ورلڈ یوگاسن چیمپئن شپ' میں بھارت کی شاندار کامیابی کو سراہا، جہاں ملک نے 102 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 114 تمغے جیتے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ناگالینڈ میں فٹبال کو فروغ دینے والی 'بیبی لیگ' اور 'ویمنز فٹسل لیگ' کی بھی بھرپور تعریف کی۔

پریاگ راج میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اتوار (28 جون) کو اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ رام نگری میں فریب کاری (گورکھ دھندا) ہو رہی ہے، اس کی جانکاری ہم لوگوں نے ہی جاری کی تھی۔

شیوسینا یوبی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے رام مندر تنازعہ کے درمیان بڑا بیان دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی پرسخت حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر ہندووں کی پوجا (عبادت) کا مقام ہے، لیکن بی جے پی نے وہاں دکان کھول لی ہے اور بھگوان رام کے نام پر دھندا شروع کردیا ہے۔

رام مندرمیں چڑھاوا کی مبینہ چوری کے بعد، ایس آئی ٹی اب زمین کی خریداری میں بے ضابطگیوں کی مکمل جانچ کررہی ہے۔ کم قیمت والی اراضی کو زیادہ قیمت پرخریدنے کے الزام کے بعد جانچ کے دائرہ میں توسیع کی گئی ہے۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کے استعفیٰ کے بعد حکومت کی مداخلت سے ایس آئی ٹی کی تشکیل ہوئی۔ یہ ٹیم اب دونوں معاملوں کی جانچ کررہی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت بھاگیرتھ چودھری نے اپنی ہی وزارت سے اپنے کھیرے کے کھیت کے لیے تقریباً 99 لاکھ روپے کی سبسڈی لے لی، اس  معاملے نے راجستھان کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور حزبِ اختلاف لیڈر ٹیکارام جولی نے اسے مفادات کے ٹکراؤ اور کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس میں دہلی میں 30 جون سے 29 جولائی 2026 تک ہونے والے ایس آئی آر سے متعلق منظم طورپر بیدار رہنے کی اپیل کی گئی۔ ساتھ ہی مستقل بیداری کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا، تاکہ غفلت بے جاسے کسی طرح بھی سازشاً کسی کو شہریت سے محروم نہ ہونا پڑے۔

اس سال بھی امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی اوردہشت گردانہ خطرات کے لئے یاترا شروع ہونے سے پہلے ہی پورے راستے پر دہشت گردانہ مخالف نیٹ ورک اور سیکورٹی انتظامات کو مضبوط کرلیا گیا ہے۔