Bharat Express

علاقائی

رام سرن ورما خود بی جے پی حکومت میں وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔ یہی نہیں ان کے بیٹے وویک ورما پیلی بھیت کے بیسل پور اسمبلی سے ایم ایل اے ہیں۔ سابق وزیر نے منگل سے بیسل پور منڈی میں احتجاج شروع کر دیا ہے۔

سیٹھی نے کہا، "ہم نے پیر کو دو کنٹینر ضبط کیے ہیں۔ ایک کنٹینر میں چاندی کے زیورات تھے، جب کہ دوسرے کنٹینر میں سونے کے ساتھ چاندی کے زیورات تھے۔" انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کارگو احمد آباد، ممبئی اور نئی دہلی سے دو نجی ایئر لائنز کے ذریعے منگوایا گیا ہے۔

بنگال بند صبح 6 بجے سے شروع ہوا ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران اس کا اثر دارالحکومت کولکاتہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بند کے دوران لوگوں سے دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے تمام ضلع مجسٹریٹس کو یہ حق دیا ہے کہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر وہ اپنے اضلاع میں اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔ ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے دیارہ کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

جج نے یہ بھی کہا کہ ملزم پر پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے اور مذکورہ جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا سات سال ہے۔ وہ اس معاملے میں 26 جولائی 2017 سے مسلسل حراست میں ہے۔ اس کے بعد سات سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس کے مطابق وہ اس کیس میں رہا ہونے کے حقدار ہیں۔

پارلیمنٹ میں جے ڈی یو کی طرف سے دی گئی حمایت کے بارے میں زماں خان نے کہا، ’’جے ڈی یو لیڈروں نے صرف اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، یہ حمایت نہیں ہے۔ اگر یہ فیصلہ حتمی فیصلہ ہوتا تو ہمارے لیڈران نے کمیٹی نہیں بنائی ہوتی۔ ہمارے لیڈران اقلیتی برادری کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

شیخ بشیر نے کہا کہ اس حقیقت کو یکسر مسترد کرنا درست نہیں ہے کہ اس وقت وادی میں سیاسی منظر نامے کے حوالے سے بہت سی بے ضابطگیاں ہیں، لیکن ہمیں ان سب کو نظر انداز کر کے ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی، تب ہی ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

نئی دہلی: ’’ شعبہ خواتین، جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ستمبر 2024 میں ایک ماہ کی طویل ملک گیر مہم شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس مہم کا تھیم ہے’’اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن‘‘۔ اس مہم کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اورانہیں بتانا کہ حقیقی آزادی کیا ہے اور اسے اخلاقیات سے …

ہریانہ میں دشینت چوٹالہ کی قیادت والی جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) چندرشیکھرآزاد کی پارٹی آزاد سماج پارٹی نے اتحاد کرکے جاٹ اوردلت ووٹوں کو اپنے ساتھ لانے کی کوشش میں مروف ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹ شیئرنگ کے لئے 20-70 کا فارمولہ اپنایا گیا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ دیدی کے مغربی بنگال میں آبروریزی کرنے والوں اور مجرمین کی مدد کرنا تواحترام کی بات ہے، لیکن خواتین کی سیکورٹی کے لئے بولنا جرم ہے۔