اینٹی پیپرلیک بل لوک سبھا سے منظور، راہل گاندھی کے الزامات کومرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے کردیا مسترد، کہا- سی جے پی احتجاج میں نہیں چلی پیلیٹ گن
اینٹی پیپرلیک بل لوک سبھا میں منظورکرلیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران نہ کوئی گولی چلی اور نہ ہی پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا۔
سی جے پی احتجاج کے دوران وزیراعظم مودی کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پرپولیس کی کارروائی، ایف آئی آر درج کرکے مانگی گئی تفصیل
وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر پولیس نے کارروائی کی ہے۔ اس نے وزیر اعظم مودی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال اوران ویڈیو کوسرکو لیٹ کرنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ لوگوں کو نوٹس بھیج کر پولیس نے جانکاری بھی مانگی ہے۔
Rahul Gandhi on Anti Paper Leak Bill: راہل گاندھی نے کہا- طلبا پر بربریت کا حکم کس نے دیا، پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ
پارلیمانی امورکے وزیرکرن رِجیجونے کہا کہ راہل گاندھی غیرپارلیمانی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کسی کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کیا۔ کرن رجیجو نے کہا کہ اگر راہل گاندھی وقار اور حدود میں رہ کربات کریں گے تو ان کی بات سنی جائے گی۔ بعد میں راج ناتھ سنگھ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی غیر پارلیمانی لفظ استعمال ہوا ہے تواسے کارروائی سے حذف کر دیا جائے۔
جے این یو طلبہ یونین کی سابق صدر آئشی گھوش کی تلاشی میں مصروف ہے دہلی پولیس، سی پی آئی کے دفتر کی تلاشی پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ
دہلی پولیس نے منگل (28 جولائی) کوسی پی آئی (ایم) کے دفترکی تلاشی لی۔ وہ ایس ایف آئی لیڈرآئشی گھوش کی تلاش کررہے تھے، جنہوں نے جنترمنترپر طلباء کے احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ دہلی پولیس کی کارروائی کا معاملہ بدھ کوراجیہ سبھا میں اٹھایا گیا۔ سی پی آئی (ایم) کے رکن پارلیمنٹ جان برٹاس نے یہ مسئلہ اٹھایا، جس کے بعد ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا۔
Under 40 Awards 2026: صحافت کے 40 نوجوان ستاروں کو اعزاز، ’میڈیا سنواد 2026‘ میں نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا— غیر جانب داری اور تسلسل ہے میڈیا کی اصل طاقت
نئی دہلی میں منعقدہ ’سمچار4میڈیا جرنلزم 40 انڈر 40‘ اعزاز تقریب میں ملک بھر کے 40 سال سے کم عمر باصلاحیت صحافیوں کو ان کی خدمات اور نمایاں تعاون کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے نوجوان صحافیوں کو اعزاز پیش کرتے ہوئے انہیں ذمہ دار، مؤثر اور معیاری صحافت کے لیے ترغیب دی۔
PM Modi To Inaugurate Viveka Smaraka: وزیراعظم مودی یکم اگست کو میسورو کے رام کرشن آشرم میں ویویک اسمارک کا کریں گے افتتاح
وزیراعظم نریندر مودی یکم اگست کو میسورو کے رام کرشن آشرم میں ویویک اسمارک کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر چھ ہزار سے زائد افراد سے خطاب کریں گے۔
Jammu Kashmir Baramulla Uri Bomb Blast: جموں وکشمیر کے اری میں سرنگ میں دھماکہ، فوج کے 2 جوان زخمی
یہ دھماکہ کمل کوٹ سب-اسپیکٹر میں 12 انفینٹری بریگیڈ کے تحت کام کرنے والی 8 قومی رائفلز کی اپرگڑھ فارورڈ پوسٹ کے پاس ہوا۔ زخمی جوانوں کو فوج کے بیس اسپتال لے جایا گیا۔
CJP Protest: دہلی پولیس نے 6 ایکس ہینڈل کو جاری کیا نوٹس، ایف آئی آر درج، اکاونٹ آپریٹر کی تفصیلات دینے کا مطالبہ
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیل کے ذریعہ درج ایف آئی آرکے تحت ان کھاتوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ الزام ہے کہ ان ہینڈلس سے مبینہ طورپرقابل اعتراض اورتوہین آمیزمواد پوسٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بھی حکم دیا ہے کہ فلیگ کئے گئے پوسٹ کو ہٹایا جائے یا ہندوستان میں Disable Access روکی جائے۔
Gaumutra Expert Remark: پرینکا گاندھی نے آئی آئی ٹی مدراس کے ڈائریکٹر پروفیسر وی. کاماکوٹی کو کیوں کہا، ’گاؤ موتر ایکسپرٹ‘؟
لوک سبھا میں پرینکا گاندھی نے آئی آئی ٹی مدراس کے ڈائریکٹر پروفیسر وی کاماکوٹی کے لیے مبینہ طور پر ’گاؤ موتر ایکسپرٹ‘ کی اصطلاح استعمال کی۔ اس بیان کے بعد سیاسی بیان بازی میں شدت آ گئی ہے۔ ساتھ ہی پروفیسر وی کامکوٹی کی تعلیم، تحقیقی کام اور سائنسی خدمات بھی ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔
Drug-Free Pimpri-Chinchwad Mission: ڈیجیٹل مہم کی بڑی کامیابی: ’ڈرگ فری پمپری چنچوڑ‘ ورچوئل ٹاؤن ہال سے 45 ہزار سے زائد شہریوں کی شرکت
منشیات کے خلاف ڈیجیٹل بیداری کے لیے گوگل میٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں 819 گروپس، ایکس پر لائیو سوال و جواب کا سیشن ہوا جس پر 37,400 سے زیادہ ویوز نوٹ کیےگئے، منشیات کے خلاف عوامی بیداری کی اس مہم کو نئی رفتار دی جا رہی ہے۔





