Uttarakhand Madarsa Board Dissolved: مدرسہ بورڈ پر تالا، اب اقلیتی بچے کہاں اور کیا پڑھیں گے؟ نئی گائیڈ لائن کی مکمل تفصیل
اتراکھنڈ میں یکم جولائی 2026 سے مدرسہ بورڈ کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کی جگہ اب اتراکھنڈ اسٹیٹ اتھارٹی فار مائنارٹی ایجوکیشن (USAME) نے کام سنبھال لیا ہے، جو ریاست کی تمام اقلیتی تعلیمی اداروں کی نگرانی، منظوری اور تعلیمی ضابطوں پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہوگی۔
پیغمبرمحمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجا سنگھ بری، حیدرآباد کی اسپیشل کورٹ نے سنایا فیصلہ، جانئے پوری تفصیل
حیدرآباد میں اراکین پارلیمنٹ/اراکین اسمبلی کے لئے بنی ایک اسپیشل کورٹ نے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو 2022 کے ایک معاملے میں بری کردیا ہے۔ یہ معاملہ مذہبی جذبات بھڑکانے سے متعلق آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے دباو میں ان کے خلاف جھوٹے معاملے درج کئے گئے تھے۔
Muslim Family Bought House Row: مسلم فیملی کے ذریعہ جین برادران کا گھرخریدنے پرمشتعل ہوگئیں ہندوتنظیمیں، ہنگامہ آرائی کے بعد مکان پرزبردستی لگا دیا تالا، جانئے پورا معاملہ
مظفرنگرکے جنوبی کرشنا پوری میں ایک مسلم خاندان کے قانونی طورپرمکان خریدنے کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا۔ کچھ ہندو تنظیموں نے اسے’’لینڈ جہاد‘‘ قراردیتے ہوئے احتجاج کیا، پنچایت بلائی اورخریدے گئے مکان پر زبردستی تالا لگا دیا۔
Veer Abdul Hameed Jayanti: عبد الحمید جینتی: لوک سبھا اسپیکر اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے پیش کیا خراجِ عقیدت
بھارتی فوج کے عظیم جانباز، پرم ویر چکر سے سرفراز شہید کمپنی کوارٹر ماسٹر حوالدار عبدالحمید کے یومِ پیدائش پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے مثال بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو یاد کیا۔
Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندرمیں مہاکمبھ کے دوران ہوئی سب سے بڑی چوری، بہنوئی-سالے کی جوڑی نے کیا بڑا گناہ، اب ای ڈی بھی کرے گی جانچ
مہاکمبھ کے دوران رام مندرمیں سب سے زیادہ چوری ہوئی۔ ایودھیا پولیس کی جانچ میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ اس دوران بہنوئی-سالے کی جوڑی لوکش مشرا اورانوکلپ مشرا نے سب سے زیادہ رقم کی چوری کی۔ چوری کے پیسوں سے سب سے زیادہ جائیدایں بھی اسی جوڑی نے خریدیں۔
Ketan Agarwal Murder Gait Analysis: پونے قتل کیس میں کیا ہے گیٹ اینالیسس ٹیسٹ؟ یہ جدید تکنیک کیسے بڑے سے بڑے مجرم کے کرتی ہے راز فاش؟
پونے کے کیتن اگروال قتل کیس میں مرکزی ملزم چیتن چودھری کا لوہ گڑھ قلعے پر گیٹ اینالیسس (Gait Analysis) ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے، تاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سائنسی بنیادوں پر اس کی شناخت کی تصدیق کی جا سکے۔ فرانزک کی یہ جدید تکنیک ایسے معاملات میں نہایت اہم ثابت ہوتی ہے، جب ملزم چہرہ چھپا کر واردات انجام دیتا ہے اور اس کی شناخت صرف اس کے چلنے کے انداز (چال) سے کی جاتی ہے۔
Nirbhay Dies: ’’سب کچھ ختم ہو گیا…‘‘ امبالہ میں ’نربھے‘ زندگی کی جنگ ہار گیا، فوج کی تمام کوششیں ناکام، جانیے 21 گھنٹوں کی پوری ٹائم لائن
ہریانہ کے امبالہ میں 4 سالہ معصوم نربھے 220 فٹ گہرے کھلے بورویل میں گر گیا تھا۔ بچے کو بچانے کے لیے فوج، این ڈی آر ایف اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے مسلسل 21 گھنٹے تک بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن چلایا، لیکن تمام کوششیں ناکام رہیں۔ بورویل سے نکالنے کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔
Delhi-Mumbai Expressway Accident: دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ہولناک حادثہ، ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس آگ کی لپیٹ میں، 8 افراد ہلاک
راجستھان کے دوسہ میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان شدید ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس ہولناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 22 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ افسران نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Delhi-NCR Monsoon Rain Alert: گرمی کی چھٹی کرنے آ گیا مانسون! صبح سویرے دہلی-این سی آر کا موسم خوشگوار، جانیے آپ کے شہر کا کیا ہے حال؟
پری مانسون بارش کے باعث دہلی-این سی آر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یکم سے 6 جولائی تک بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، بہار، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں بھی آئندہ چند روز تک مانسون کے سرگرم رہنے اور وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جمعیۃ علماء ہند کے اعلیٰ سطحی وفد کی ریزیڈنٹ ایڈیشنل کلکٹر سے ملاقات، مساجد، درگاہوں اور مکانوں کے انہدام پر سخت اعتراض
وفد نے انتظامیہ کے سامنے متعدد مطالبات بھی پیش کیے، جن میں نانا ورنورا میں مکانات اور دکانوں کے انہدام کی قانونی بنیاد واضح کرنا، سرپنچ کے مبینہ جعلی دستخط کے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیق، نابالغ بچوں سمیت گرفتار افراد کی رہائی، متاثرہ خاندانوں کی بازآبادکاری اور مناسب معاوضہ، مساجد، درگاہوں، دینی اداروں اور اوقافی املاک سے متعلق کارروائیوں میں آئین اور سپریم کورٹ کی ہدایات کی مکمل پابندی اور آئندہ کسی بھی انہدامی کارروائی سے قبل مناسب نوٹس اور مؤثر سماعت کو یقینی بنانا شامل ہے۔





