Bharat Express

علاقائی

مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں حکم جاری کر دیا ہے۔ حاضری کو نشان زد کرتے وقت بچوں کو 'یس سر' کے بجائے 'جئے ہند' کہنا پڑے گا۔

بنگلور لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے، کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مبینہ طور پر ایک نامعلوم آر ایس ایس ذریعہ کا حوالہ دیا جس نے مبینہ طور پر مودی کو "شیولنگ پر بیٹھا بچھو" قرار دیا تھا۔

فرخ آباد میں دلت طبقے کی دو لڑکیوں کے ساتھ ہوئے حادثہ پر راہل گاندھی نے بی جے پی کو گھیرا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں انصاف کی امید کرنا بھی ایک گناہ ہے۔ متاثرہ فیملی کے ساتھ انتظامیہ کا رویہ قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے دہلی شراب پالیسی اسکام کیس میں بی آر ایس لیڈر کے پر الزام لگایا ہے۔ کویتا کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ کی سرزنش کی۔

ہورون انڈیا رچ لسٹ 2024 کے مطابق ہندوستان میں ارب پتیوں کی تعداد بڑھ کر 334 ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 75 زیادہ ہے۔

جے پی نڈا کے بہار دورے پر تیجسوی نے کہا کہ انہیں بہار آنا چاہئے، کیونکہ بہار ہمیشہ بی جے پی کے لئے چیلنج رہا ہے۔ تیجسوی نے یہ بھی کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ انہوں نے بی جے پی کو ’پچھ لگو‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی حالت اب بہتر ہونے والی نہیں ہے۔

کولکاتا کے آرجی کر اسپتال میں 9 اگست کو آبروریزی کے بعد خاتون ڈاکٹرکا قتل کردیا گیا تھا۔ اس حادثہ نے پورے ملک کو جھکجھورکررکھ دیا۔ ریاست کی پولیس کے طریقہ کار پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس درمیان ممتا بنرجی حکومت آبروریزی کے معاملوں میں قصورواروں کو سزائے موت دلانے کے لئے بل لے کرآرہی ہے۔

تلنگانہ کانگریس لیڈر نے کہا کہ کنگنا نے ایسے بیانات صرف مقبولیت حاصل کرنے کے لیے دیے ہیں۔ انہوں نے راہل اور تمام غریب اور کمزور طبقات کی توہین کی ہے۔ کنگنا رناوت کو ایسے بیان پر راہل گاندھی سے فوراً معافی مانگنی چاہیے۔

آسام اسمبلی نے جمعرات کو مسلمانوں کی شادی اور طلاق کے لئے سرکاری رجسٹریشن لازمی کرنے کے لئے بل منظورکردیا ہے۔ اس بل کے منظورہونے سے آسام میں اب مسلمانوں کوشادی اورطلاق کا رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگیا ہے۔

سمرن جیت سنگھ مان نے کہا، "آپ کنگنا رناوت سے پوچھ سکتے ہیں کہ ریپ کیسے ہوتا ہے تاکہ لوگوں کو  سمجھا سکیں کہ آخرریپ کیسے ہوتا ہے۔ انہیں اس کا کافی تجربہ ہے۔