Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

تیجن بائی 1956 میں چھتیس گڑھ کے ضلع درگ کے گنیاری گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ہنوک لال پردھا اور والدہ سکھوتی تھیں۔ بچپن میں وہ اپنے نانا برج لال سے مہابھارت کی کہانیاں سنا کرتی تھیں، جنہوں نے بعد میں ان کی پوری زندگی کا رخ متعین کیا۔

بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آئندہ 4 سے 5 دنوں کے دوران ملک کی کئی ریاستوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار، راجستھان، جھارکھنڈ اور پہاڑی ریاستوں میں سیلاب، آبی جمعاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سماعت کے دوران شرجیل امام کی جانب سے پیش ہوئے وکیل طالب مصطفیٰ نے دلیل دی کہ کیا کسی ملزم پرایک سال تک ضمانت کی درخواست دائرنہ کرنے جیسی پابندی عائد کی جا سکتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرسپریم کورٹ کی بڑی بینچ کوبھی غورکرنا چاہئے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسرسلیم انجینئرنے ملک میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران اوردیگر بااثرشخصیات پربدعنوانی کے حالیہ الزامات اخلاقی اقدار اور جوابدہی کے گہرے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ بدعنوانی اب صرف سیاست، بیورو کریسی یا کاروباری دنیا تک محدود نہیں رہی بلکہ ان اداروں تک بھی پہنچ چکی ہے، جن پرلاکھوں افراد اپنی عقیدت کا اظہارکرتے ہیں۔

چراغ پاسوان نے بھوجپور کے بلوٹی گاؤں پہنچے، جہاں انہوں نے بھرت تیواری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھرت تیواری کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور ان کے خاندان کو انصاف دلانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ چراغ پاسوان نے یہ بھی کہا کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آسکے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز راجستھان کے پچپدرا میں بھارت کے پہلے گرین فیلڈ انٹیگریٹڈ ریفائنری-کم-پیٹروکیمیکل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والے عالمی توانائی بحران کا ذکر کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں بھارت کی مضبوط سفارتی حکمتِ عملی اور مختلف ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات نے ملک کو بڑے بحران سے محفوظ رکھا۔

ککڑڈوما کورٹ نے دہلی فسادات کے ملزم شرجیل امام اورعمرخالد کی درخواست ضمانت پراپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ سماعت کے دوران وکلاء نے سپریم کورٹ کے سابقہ ​​فیصلے کی تشریح اورمعاملے پرغورکرنے والے لارجر بینچ کے امکان سے متعلق دلائل پیش کئے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات اس وقت تک لاگورہیں گی جب تک بڑی بنچ سے وضاحت نہیں مل جاتی۔

 چندریما بھٹا چاریہ نے اپنے استعفیٰ میں کسی بھی وجہ کا ذکرنہیں کیا ہے۔ ان کے اچانک سبھی عہدوں سے ہٹنے کے فیصلے نے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل تیزکردی ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کو خط لکھ کرنہ صرف ریاستی صدرعہدہ چھوڑا، بلکہ پارٹی اوراس سے متعلق سبھی دیگرذمہ داریوں سے بھی خود کو الگ کرلیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج راجستھان اور گجرات کے دورے کے دوران پچپدرا ریفائنری قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر وہ جودھپور ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل، جے پور میٹرو فیز-2 اور سیمی کنڈکٹر منصوبے سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

جنوبی ممبئی کے فورٹ علاقے میں سڑکیں مکمل طور پر زیرِ آب آگئیں، جبکہ شہر کے شمالی حصے وسئی-ویرار میں رات بھر ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے باعث مقامی انتظامیہ الرٹ پر ہے۔