Bharat Express

علاقائی

آسام کے سی ایم ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ جمعہ کے دو گھنٹے کے وقفے کو ختم کرکے، آسام اسمبلی نے ترقیاتی صلاحیت کو ترجیح دی ہے اور نوآبادیاتی بوجھ کے ایک اور نشان کو ختم کیا ہے۔ یہ رواج مسلم لیگ کے سید سعد اللہ نے 1937 میں شروع کیا تھا۔

سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان مرکزی حکومت کی جانب سے پی ایم مودی نے معافی مانگ لی ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے کئی بڑے لیڈروں نے معافی مانگی ہے، وہیں کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے معافی مانگنے پر حملہ کیا ہے۔

ٹی ایم سی مرکز سے عصمت دری کرنے والوں کو سزائے موت دینے کا قانون پاس کرنے کی وکالت کرے گی۔جبکہ بی جے پی بھی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی مہم کے حصے کے طور پر اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔

ڈی ایم کے لیڈر  نے وقف بورڈ میں غیر مسلموں کو شامل کرنے پر سخت اعتراض ظاہر کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ضلع کلکٹروں کو دیے جانے والے اختیارات پر سوال اٹھائے۔

جسٹس سنجیو نرولا نے مرکزی حکومت اور پتنجلی کی دیویا فارمیسی کو بھی نوٹس جاری کیا ہے، جو اس کی مصنوعات تیار کرتی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 28 نومبر کو ہوگی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ سنسکرت کے صدرگریش چند پنت کے خلاف جنسی استحصال کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایک طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ پروفیسرنے اسے کلاس کے بعد ملنے کے لئے بلایا اور اس کے ساتھ کئی بارفحش حرکت کی۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

پی ایف آئی کے صدر سلام کو انسداد دہشت گردی ایجنسی این آئی اے نے 2022 میں کالعدم تنظیم کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا تھا۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں بورڈ کی میٹنگ ہوئی اورنومنتخب عہدیداران کوبورڈ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ شاہانہ خان کوانڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ جبکہ آئی پی ایس (ریٹائرڈ) قمراحمد کوایڈمن اینڈ سیکورٹی انچارج مقررکیا گیا ہے۔

سال1937 میں مسلم لیگ کے سید سعد اللہ کی طرف سے شروع کی گئی اس مشق کا مقصد  جمعہ کے دن مسلمانوں  نماز کی کے لیے دو گھنٹہ کا وقفہ دینا تھا۔ 

بہار کی حاجی پور لوک سبھا سیٹ سے لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کے ایم پی اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔